147

ایران اور شام کے درمیان جامع معاہدے سے تعلقات کا نیا دور شروع ہوگا

ایران اور شام کے درمیان جامع معاہدے سے تعلقات کا نیا دور شروع ہوگا

ایران//صدر آیت اللہ رئیسی نے دمشق میں شام کے وزیراعظم حسین عرنوس سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ دونوں ممالک نے جامع معاہدے پر دستخط کرکے نئے دور کا آغاز کردیا ہے۔

ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی تاکید کی۔ شام میں بحران کے خاتمے کے بعد حالات پرامن ہوگئے ہیں۔ امن کے دور میں دونوں ملکوں کو اقتصادی اور تجارتی روابط میں مزید توسیع کی ضرورت ہے تاکہ دونوں ملکوں کے مفادات کو تحفظ دیا جاسکے۔

اس موقع پر شامی وزیراعظم حسین عرنوس نے مشکل وقت میں شام کا ساتھ دینے پر ایران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شامی عوام ایران کی حمایت کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ ہم ایران کو دعوت دیتے ہیں کہ ملک کی تعمیر نو میں بھی اپنا کردار کرے۔

انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان جامع معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے یقین دلایا کہ معاہدے پر عمل درآمد کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں