170783461

ایران اور روس کے صدور کے درمیان فلسطین کے بارے میں اہم مذاکرات ہوئے ہیں ۔/ حسین امیر عبداللہیان

ایران //اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں فلسطین بالخصوص غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جنگی جرائم اور غزہ کے مظلوم شہریوں کا قتل عام رکوانے نیز فلسطین کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ ایران نیز دیگر اسلامی اور عرب ملکوں کے تازہ سفارتی اقدامات سے باخبر کیا۔

انھوں نے اسماعیل ہنیہ کو بتایا کہ دورہ ماسکو میں روسی صدر کے ساتھ صدر ایران کے مذاکرات کا اہم ترین موضوع فلسطین تھا اور دونوں صدور کے درمیان غزہ اور فلسطین کے بارے میں بہت اہم مذاکرات ہوئے ہیں۔

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ اس ٹیلیفونی گفتگو میں فلسطین کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف اور غزہ پر حملے نیز صیہونیوں کے جرائم رکوانے کے لئے تہران کی سفارتی کوششوں کا شکریہ ادا کیا اور غزہ کی تازہ ترین صورتحال بیان کی۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ صیہونیوں کے جرائم اور فلسطین پر قبضہ جاری رہنے تک، خدا کی نصرت سے استقامت جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں