2111149

ایرانی عوام نے اسلامی انقلاب کے دفاع میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی

ایران // حجت الاسلام ناصر آقای نے 22 بہمن ، انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر نکالی جانے والی ریلی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: 22 بہمن کی شاندار ریلی میں لوگوں کی وسیع پیمانے پر شرکت بہترین سیاسی عبادتوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اس سال دہہ فجر کا مرکزی سلوگن ” جشنِ ملی، پرجوش شرکت اور روشن مستقبل” قرار دیا گیا ہے کہ جس کا ایک حصہ آج 22 بہمن کے دن قومی جشن کے کے طور پر متحقق ہوا ہے اور لوگوں نے اپنی بھرپور شرکت سے دنیا کو یہ واضح کر دیا کہ وہ اسلامی انقلاب، انقلاب کے رہنماؤں اور شہداء کے دفاع میں کبھی کوتاہی نہیں کریں گی۔

صوبہ مغربی آذربائیجان کی تبلیغاتِ اسلامی رابطہ کونسل کے سربراہ نے کہا: اس سال عشرہ فجر کے سلوگن کے جواب میں ایرانی عوام نے اسلامی انقلاب کے دفاع میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی لیکن یاد رہے کہ ان ریلیوں میں لوگوں کی پرجوش شرکت امنیتی اداروں کی شب و روز کی محنت اور امنیتی مسائل کو بطریقِ احسن انجام دینے کی بدولت ہے جس پر ہم ان سب اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ یہ شرکت جمہوری اسلامی کی تقویت اور ملی اقتدار کا باعث بنے گی۔
(حوزہ نیوز)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں