4990241 15

ایرانی صدر کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کو حادثہ/ دعا کی اپیل/ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا

صدر رئیسی آذربائیجان کا دورہ کر رہے تھے۔ صدر ابراہیم رئیسی آذربائیجان کے ساتھ ایران کی سرحد پر ڈیم کا افتتاح کرکے واپس آرہے تھے۔

غیر مصدقہ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ صدر کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کو راستے میں حادثہ پیش آیا۔

ہیلی کاپٹر میں صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان سمیت اعلیٰ حکام آذربائیجان سے واپس ایران آرہے تھے۔ حادثہ ایران کے مشرقی صوبے آذربائیجان میں پیش آیا۔

ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے۔ عوام سے صدر کے لیے دعاؤں کی اپیل ہے۔

ہیلی کاپٹر میں ایرانی صدر، وزیر خارجہ، مشرقی آذربائیجان صوبے کے گورنر، عالم دین حجتہ اللہ آل ہاشم سمیت دیگر مقامی حکام بھی سوار تھے۔

صدر کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر میں صوبہ مشرقی آذربائیجان کے گورنر آیت اللہ الہاشم اور وزیر خارجہ امیر عبداللہیان بھی موجود ہیں۔

حادثہ موسم کی خرابی کے باعث پیش آیا

صدر مملکت کا ہیلی کاپٹر موسم کی خرابی کے باعث کریش ہوا، کسی کے زخمی یا شہادت کی خبر کی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔

ایرانی صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثے کی خبر کے بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کے نزدیک پہنچی ہیں۔ اب تک کسی کے زخمی یا شہید ہونے کی خبر قابل تصدیق نہیں ہے۔

صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 20 رکنی امدادی ٹیم روانہ

صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آنے کے بعد 20 رکنی ٹیم جائے حادثہ کی طرف روانہ کردی گئی ہے۔

صوبہ مشرقی آذربائیجان سے واپسی کے دوران آب و ہوا گرد آلود ہونے کی وجہ سے صدر کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا ہے۔

صدر رئیسی کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں وزیر خارجہ عبداللہیان، تبریز کے امام جمعہ آیت اللہ آل ہاشم اور صوبائی گورنر رحمتی بھی سوار ہیں۔

ایرانی وزیر داخلہ کی وضاحت

ایرانی وزیر داخلہ نے خبر ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر رئیسی کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

مہر نیوز رپورٹر کے مطابق، وزیر داخلہ “احمد وحیدی” نے خبر ٹی وی چینل کو صدر رئیسی کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کے ہوائی حادثے کا ذکر کرتے ہوئے کہا: “خدافرین ڈیم اور قیز قلعہ سی ڈیم کے افتتاح کے بعد صدر کو لے آنے والے ہیلی کاپٹر کو دھند کے باعث ہارڈ لینڈنگ کرنا پڑی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مختلف ریسکیو ٹیمیں علاقے کی جانب بڑھ رہی ہیں، لیکن دھند اور خراب موسم کی وجہ سے علاقے تک پہنچنے میں وقت لگ سکتا ہے۔ تاہم ریسکیو ٹیمیں تیزی سے کام کر رہی ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ وہ جائے وقوعہ پر جلد پہنچ جائیں گی۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ہم اپنے ساتھیوں کے ساتھ رابط قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن یہ دیکھتے ہوئے کہ علاقہ انتہائی پیچیدہ ہے اور رابطہ قائم کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ امدادی ٹیمیں جلد ہی جائے وقوعہ پر پہنچ جائیں گی اور ہمیں مزید معلومات فراہم کریں گی۔”

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے فوج، پاسداران انقلاب اور پولیس کمانڈ کو تلاش اور امداد کارروائیوں میں تعاون کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

جنگل وائرفیئر میں مہارت کے لیے مشہور 65 ویں ایئربورن اسپیشل فورسز بریگیڈ کو بھی ہیلی کاپٹر حادثے کے علاقے کی طرف بھیج دیا گیا ہے۔

کوہ پیما ریسکیو ٹیم میں شامل ہو گئے

ایرانی کوہ پیما ریسکیو ٹیم میں شامل ہو گئے ہیں اور ریسکو جاری ہے۔

جائے حادثے پر ریسکیو آپریشن جاری
4990352

جس علاقے میں صدر کا ہیلی کاپٹر کریش ہوا ہے وہاں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ امدادی کارکن ورزگان کے علاقے میں سونگن تانبے کی کان کے داخلی علاقے میں موجود ہیں۔

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر پاکستانی صدر اور وزیراعظم کا بیان

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایرانی صدر، وزیرخارجہ اور دیگر لوگوں کے ہیلی کاپٹر سے متعلق خبر پر گہری تشویش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر رئیسی کی صحت و سلامتی کے لیے دل سے دعا گو ہوں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے متعلق افسوسناک خبر سنی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بے چینی سے اچھی خبر کا انتظار ہے کہ سب ٹھیک ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری نیک خواہشات ایرانی صدر اور قوم کے ساتھ ہیں۔

اردن نے صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے میں ایران کی مدد کے لئے آمادگی ظاہر کی

اردنی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا: ہم ایرانی صدر اور ان کے ہمراہ وفد کے ہیلی کاپٹر کے حادثے کی خبروں کی گہری تشویش کے ساتھ پیروی کر رہے ہیں اور اردن ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کی تلاش میں مدد کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

بارزانی: ایرانی صدر کی صحت و سلامتی کے بارے میں فکر مند ہیں

عراقی کردستان ریجن کے صدر نچروان بارزانی نے ایران کے صدر کی سلامتی پر فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے بحفاظت واپسی کی دعا کی۔

کویت کا ایران کے صدر اور ساتھیوں کی سلامت کی امید کا اظہار

کویت کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا: ہم ایران کے صدر اور ان کے ہمراہ وفد کے ہیلی کاپٹر کے حادثے کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں پر تشویش کے ساتھ ان کی سلامتی کی امید کرتے ہیں۔

اللہ تعالی سے ایران کے صدر اور ساتھیوں کی سلامتی کے ساتھ واپسی سے دعا کرتے ہیں۔ مہدی المشاط

یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے اس پیغام میں کہا: یمن کی حکومت اور عوام موجودہ صورت حال میں ایران کی حکومت اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ہم خدا سے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کو بحفاظت واپسی کی دعا کرتے ہیں۔

قطر نے صدر رئیسی کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کی تلاش میں مدد فراہم کرنے کے لئے آمادگی کا اظہار کیا

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان “ماجد الانصاری” نے ایران کے صدر اور ان کے وفد کی سلامتی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے قطر کی جانب سے ایران کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لئے اپنی آمادگی کا اظہار کیا۔

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کا بیان

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم جناب صدر ابراہیم رئیسی اور ساتھیوں کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ سے متعلق خبروں پر فکر مند ہیں اور ہم ایران کی قیادت، حکومت اور عوام کے ساتھ اپنی مکمل ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صدر رئیسی اور ساتھیوں کی سلامتی کے لئے دعا گو ہیں۔

صدر رئیسی کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کی خبر پر فکر مند ہوں۔ اردغان

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کے حادثے کے ردعمل میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا: میں اپنے بھائی ابراہیم رئیسی کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کے حادثے سے متاثر ہوا ہوں ہم ایران کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

موجودہ مشکل حالات میں ہم اپنے برادر ملک ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ریاض

سعودی عرب نے ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے وفد کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کے حادثے پر ہمدردی کا اظہار کیا۔
سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا: ہم ایرانی صدر کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کے بارے میں میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں پر سخت فکر مند ہیں اور ہم موجودہ مشکل حالات میں اپنے برادر ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔

بائیڈن ہنگامی بریفنگ کے لئے وائٹ ہاؤس واپس پہنچ گئے

ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی چھٹیاں مختصر کر دیں اور فوری بریفنگ کے لئے وائٹ ہاؤس واپس پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے بیان میں کہا گیا: صدر “بائیڈن” ایرانی صدر کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کے حادثے سے متعلق خبروں سے آگاہ تھے۔

افغانستان کی عبوری حکومت: ہم ایران کے صدر کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے بارے فکرمندی اور امید کے ساتھ ان کی سلامتی کے آرزومند ہیں۔

افغانستان کی عبوری حکومت کی وزارت خارجہ نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بارے میں کہا: اسلامی امارت افغانستان کی وزارت خارجہ ایران کے صدر، وزیر خارجہ اور دیگر ساتھیوں کے ہیلی کاپٹر حادثے پر فکرمند اور ان کی سلامتی کے لئے دعاگو ہے۔

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کی نگرانی کر رہے ہیں۔ برسلز

یورپی یونین کے صدر “چارلس میشیل” نے بھی ایکس پر لکھا: ہم ایران کے صدر اور وزیر خارجہ کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کی غیر متوقع لینڈنگ سے متعلق خبروں کی پیروی کر رہے ہیں۔

“چارلس مشیل” نے مزید کہا: ابھی تک صورت حال واضح نہیں ہے، تاہم یورپی یونین کے رکن ممالک اور اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر، صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کے حادثے پر اسلامی جہاد موومنٹ کا ردعمل

فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ کے سیاسی دفتر کے رکن علی ابو شاہین نے کہا: ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور ہم اللہ تعالی سے صدر رئیسی اور ساتھیوں کی سلامتی کے لئے دعا گو ہیں۔

قبل ازیں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینئر رکن عزت الرشق نے کہا: ہمارے دل اپنے برادر ملک ایران کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم خداوند متعال سے ایران کے صدر، اس ملک کے وزیر خارجہ اور ان کے ساتھیوں کے لیے رحمت کی دعا کرتے ہیں۔

آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف کا اظہار تشویش

جمہوریہ آذربائیجان کے صدر نے ایکس پر ایک پیغام میں لکھا: آج ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ساتھ دوستانہ ملاقات کے بعد ان کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ پر ہم انتہائی پریشان ہیں۔

“الہام علی اوف کہا: ہماری دعائیں صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھ آنے والے وفد کے ساتھ ہیں۔” ایک پڑوسی، دوست اور برادر ملک کے طور پر آذربائیجان ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

عراقی وزیر اعظم کی ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کی تلاش میں مدد کے لئے خصوصی ہدایت

عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے ایران کو صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی تلاش میں مدد فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی۔

السودانی نے ملک کی وزارت داخلہ، ہلال احمر اور متعلقہ محکموں کو حکم دیا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کو ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے درکار سہولیات فراہم کریں۔

ایران، امام رضا ع کا ملک ہے

رہبر معظم انقلاب نے کچھ دیر پہلے سپاہ کے اہل خانہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ آٹھویں امام (ع) امام رؤف کی برکات (خصوصی لطف و عنایت) ملک کے تمام لوگوں کے شامل حال ہیں۔

صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا

صدر رئیسی کا ہیلی کاپٹر گرنے کی جگہ کے بارے میں ابتدائی معلومات ملتے ہی امدادی ٹیمیں روانہ ہوگئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں