Img08101585 55

ایام فاطمیہ پورے تزک و احتشام سے منایا جائے، حجت الاسلام فرحزاد

ایام فاطمیہ پورے تزک و احتشام سے منایا جائے، حجت الاسلام فرحزاد

ایرانی/ / ایرانی معروف خطیب نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ محرم الحرام کی مجالس کا تمام ادیان و مذاہب کے ماننے والے اہتمام کرتے ہیں، کہا کہ ایام فاطمیہ کی مجالسِ عزاء خصوصی ہیں، لہٰذا ہمیں ان ایام میں نذر و نیاز، موکب اور مجالس کے انعقاد کا بھرپور اہتمام کرنا چاہیئے۔

ایرانی معروف خطیب حجت الاسلام والمسلمین حبیب اللہ فرحزاد نے ایرانی دینی مدارس کے ادارۂ برائے تبلیغات کی جانب سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایام فاطمیہ نزدیک ہیں، لہٰذا ہمیں آنحضرت کے زیارت نامہ کی تبلیغ و ترویج کیلئے کوشش کرنی چاہیئے۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ تبلیغ مختصر، آسان اور با کیفیت ہونی چاہیئے، کہا کہ مبلغین کو ہمیشہ برتر اور افضل چیزوں کی جانب متوجہ رہنا چاہیئے۔

حجت الاسلام والمسلمین فرحزاد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ جن افضل ترین اور برترین اعمال میں سے ایک جو آج بھی بہتر طریقے سے بیان نہیں ہوا ہے وہ صلوات ہے، کہا کہ دین کے بزرگوں جیسے علامہ طباطبائی رحمۃ اللّٰہ علیہ، آیت اللہ بہاوالدینی اور آیت اللہ بہجت وغیرہ ذکر صلوات پر بہت زیادہ تاکید فرماتے تھے۔

ایرانی معروف خطیب نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ تبلیغ، مختصر، مفید اور جہادی ہونی چاہیئے، کہا کہ ایام فاطمیہ بہت ہی اہمیت کے حامل ایام ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ محرم الحرام کی مجالس کا تمام ادیان و مذاہب کے ماننے والے اہتمام کرتے ہیں، لیکن ایام فاطمیہ کی مجالسِ عزاء خصوصی ہیں، لہٰذا ہمیں ان ایام میں نذر و نیاز، موکب اور مجالس کے انعقاد کا بھرپور اہتمام کرنا چاہیئے۔

حجت الاسلام والمسلمین حبیب اللہ فرحزاد نے ایام فاطمیہ میں دیگر ادیان و مذاہب کے مقدسات کے احترام کے حوالے سے عوام میں آگہی پھیلانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے تمام مجتہدین اور علمائے کرام ہتک حرمت اور ناسزا کو جائز نہیں سمجھتے ہیں، لہٰذا ہم تاریخ کے ذریعے عوام تک حقائق کو پہنچا سکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حضرت فاطمه زہراء سلام اللہ علیہا کی شہادت نے منحرف راستے اور ولایت کے راستوں کو واضح کیا ہے، کہا کہ حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کا عظیم ترین پیغام، اہل بیت علیہم السّلام کے دشمنوں سے بیزاری اور غدیر کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔

حجت الاسلام فرحزاد نے ایام فاطمیہ میں مجالسِ عزاء کے انعقاد کے ساتھ آنحضرت سلام اللہ علیہا کی شوہر داری اور بچوں کی تربیت والے طرزِ زندگی پر بھی توجہ دینے پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں