170708117 68

اگر امریکا کی مدد نہ ہو تو صیہونی حکومت چند روز میں مفلوج ہوجائے گی ۔رہبر انقلاب اسلامی

اگر امریکا کی مدد نہ ہو تو صیہونی حکومت چند روز میں مفلوج ہوجائے گی ۔

ایران // رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج پورے ملک کے یونیورسٹیوں اور اسکولوں نیز کالجوں کے منتخب طلبا سے خطاب میں فرمایا ہے کہ صیہونی حکومت پر ایسا نا قابل تلافی وار لگاہے کہ وہ مبہوت ہوگئی ہے اور اپنے جنگی قیدیوں کے بارے میں خود اپنے عوام سے بھی جھوٹ بول رہی ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ کو طلبا سے خطاب میں فرمایا کہ میں نے پہلے ہی کہا ہے اور اب بھی اس پر قائم ہوں اور اس کی تکرار کرتا ہوں اور تدریجی طور پر صیہونی عوامل کی باتوں سے بھی نشاندہی ہوئي ہے کہ جو وار ان پر لگا ہے وہ ایسا نہیں ہے کہ اس کی تلافی ہوسکے، اس کی تلافی وہ نہیں کرسکتے۔

آپ نے فرمایا کہ صیہونی حکومت لاچار اور مبہوت ہے اور اپنے عوام سے بھی جھوٹ بول رہی ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ صیہونی حکام فلسطینیوں کے پاس موجود اپنے جنگی قیدیوں کے بارے میں جو اظہار تشویش کرررہے ہیں وہ بھی جھوٹ ہے۔

آپ نے فرمایا کہ غزہ پر صیہونی فوج جو بمباری کررہی ہے ممکن ہے کہ اس میں وہ اپنےجںگی قیدیوں کو بھی ہلاک کردے۔ بنابریں اپنے جنگی قیدیوں کے بارے میں صیہونیوں کا اظہار تشویش بھی جھوٹ ہے، وہ اپنے عوام سے بھی جھوٹ بول رہے ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اس وقت صیہونی حکومت متحیر ہے، لاچار ہے، اس کی سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ کیا کرے ۔

آپ نے فرمایا کہ اگر امریکا کی مدد نہ ہو تو یقینا صیہونی حکومت چند دن کے اندر مفلوج ہوجائے گی

آپ نے غزہ کی جںگ کے بارے میں فرمایا کہ میدان غزہ اور اسرائیل نہیں ہے بلکہ یہ جنگ حق وباطل ، استکباری طاقت اور قوت ایمان کے درمیان ہے

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ سامراجی اور استکباری طاقت فوجی دباؤ، بمباریوں اور انسانیت سوزجرائم کے ساتھ آگے آئی ہے لیکن قوت ایمان توفیق الہی سے ان سب پر غلبہ حاصل کرے گی۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ غزہ کے عوام نے اپنے صبر سے دنیا بھر کے انسانوں کے ضمیر کو اس طرح جھنجھوڑ دیا ہے کہ آپ دیکھیں کہ (ان کی حمایت میں) دنیا میں کیا ہورہا ہے؟

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ مغربی ملکوں میں، انگلینڈ، فرانس، اٹلی اور خودامریکا کی مختلف ریاستوں میں کتنے لوگ سڑکوں پر نکل کر اسرائيل اور خود امریکا کے خلاف نعرے لگارہے ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ان کی (امریکا اور یورپی ملکوں کی ) عزت وآبرو خاک میں مل گئی۔

آپ نے فرمایا کہ ان کے پاس اس کا کوئی چارہ نہیں ہے تو ایک احمق سامنے آکے کہتا ہے کہ “برطانیہ میں فلسطینی عوام کی حمایت میں اجتماع ایران کا کام ہے”؛تو کیا یہ کام لندن اور پیرس کی بسیج نے کیا ہے؟

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ عالم اسلام اس بات کو فراموش نہ کرے کہ غزہ کے فیصلہ کن معاملے میں، اسلام اور مظلوم فلسطینی عوام کے مقابلے میں صرف صیہونی حکومت نہیں ہے بلکہ امریکا، برطانیہ اور فرانس بھی کھڑے ہیں۔

آپ نے مغرب والوں کی جانب سے فلسطینی مجاہدین کو دہشت گرد کہے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ مغربی سیاستدانوں اور ان کے میڈیا کی بے شرمی کی انتہا یہ ہے کہ وہ ان فلسطینی مجاہدین کو جو اپنے گھر اور وطن کا دفاع کررہے ہیں، دہشت گرد کہتے ہیں۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ہمیں شک نہیں ہے کہ ” انّ وعداللہ حقّ” وعدہ الہی حق ہے اور ” ولا یستخفّنّک الذین یوقنون”اور جنہیں اللہ کے وعدے پر یقین نہیں ہے ان کی باتوں سے آپ کے اندر تزلزل نہیں پیدا ہونا چاہئے، ان شاء اللہ حتمی کامیابی جو دور نہیں ہے، فلسطین اور فلسطینی عوام کے لئے ہے ۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ اسلامی ملکوں کو غزہ میں صیہونیوں کے جرائم کا سلسلہ فوری طور پر بند ہونے پر اصرار کرنا چاہئے۔

آپ نے فرمایا کہ غزہ پر بمباری فورا بند کریں اور صیہونی حکومت کے لئے تیل اور دوسرے سامانوں کی سپلائي کا راستہ کاٹ دیں ۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اسلامی حکومتیں صیہونی حکومت کے ساتھ اقتصادی تعاون نہ کریں اور سبھی عالمی اداروں میں، بغیر کسی شک اور ہچکچاہٹ کے با آواز بلند ،صیہونیوں کے جرائم کی مذمت کریں ۔

آپ نے فرمایا کہ یہ نہیں ہونا چاہئے کہ اسلامی اور عرب اجتماعات میں جو چند افراد بول رہے ہیں، وہ دوہرے معنی دینے والے الفاظ استعمال کریں یا لکنت کے ساتھ بولیں بلکہ اس طرح (شفاف الفاظ میں) بولیں کہ معلوم ہوکہ کیا ہورہا ہے ۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ صیہونی حکومت کی مذمت ہونی چاہئے اور پورے عالم اسلام کو اس کے خلاف لام بند ہوجانا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں