WhatsApp Image 2023-02-16 at 7.46.24 PM

اپنی پارٹی جموں وکشمیر کو اقتصادی طورخوشحالی بنانا چاہتی ہے:منجیت سنگھ

اپنی پارٹی جموں وکشمیر کو اقتصادی طورخوشحالی بنانا چاہتی ہے:منجیت سنگھ

سانبہ:اپنی پارٹی صوبائی صدر جموں اور سابقہ کابینہ وزیر سردار منجیت سنگھ نے کہا ہے کہ اپنی پارٹی جموں وکشمیر کو اقتصادی طور خوشحال بنانا چاہتی ہے۔
پنگڈور میں ورکروں کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ وزیر نے کہاکہ جموں وکشمیر میں بھاری مقدار میں قدرتی وسائل ہیں اور بجلی پیداوری کی وسیع صلاحیت موجود ہے، اس کے باوجود اِس ریاست کو معاشی مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا”ہمارے پاس وافر مقدار میں وسائل ہیں لیکن انتظامیہ اِن وسائل کو جموں وکشمیر کی اقتصادی ترقی بہتر بنانے کے لئے استعمال کرنے میں ناکام رہی“۔
انہوں نے کہاکہ اقتصادی خود انحصاری سے ہی جموں وکشمیر کے دونوں خطوں میں غیر جانبدارانہ طور پر ترقیاتی سرگرمیوں کو دوبارہ سے شروع کیاجاسکتا ہے اور مساوی ترقی یقینی بنائی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا” ترقی، سڑک ڈھانچہ کی تجدید، صحت وتعلیم کے شعبہ جات میں بہتری سے متعلق علاقائی خواہشات کی تکمیل تبھی ممکن ہوسکتی ہے جب ہماری معیشت مضبوط ہوگی۔ طویل عرصہ تک مرکزی سرکار ہر پر چیز کے لئے انحصار جموں وکشمیر اور ملک کی ترقی کے لئے طویل عرصہ تک مناسب نہیں“۔
انہوں نے کہاکہ انتظامیہ بے روزگار نوجوانوں کو باروزگار ہونے کے قابل بنانے میں مدد کرنے میں ناکام رہی ہے۔اگر چہ حکومت نے کئی نئی اسکیمیں لائی ہیں لیکن اس متعلق بیداری مہم بہت کم ہے۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں کی مشکلات حل کرنے کی بجائے انتظامیہ انسداد ِ تجاوزات مہم کے نام پر لوگوں کو پریشان کر رہی ہے۔
لوگ پہلے ہی کئی طرح کے مسائل کا شکار ہیں، انتظامیہ کو اِن کی کوئی فکر ہیں۔ لہٰذا اسمبلی انتخابات جلد سے جلد منعقد ہونے چاہئے اور ریاستی درجہ بحال کیاجائے۔
موصول بیان کے مطابق اِس سے قبل انہوں نے مقامی پارٹی لیڈران کی طرف سے اُجاگر کئے گئے مسائل کو بغور سنا اور اُنہیں متعلقہ حکام کی نوٹس میں لاکر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔اجلاس میں پارٹی ضلع صدر لیگل سیل سانبہ ایڈووکیٹ ساہل بھارتی، سابقہ سرپن درشن سنگھ، سابقہ کیپٹن تیرتھ سنگھ، سرجیت سنگھ وغیرہ بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں