WhatsApp Image 2023-01-19 at 8.32.59 PM

اپنی پارٹی جموں وکشمیر میں خواتین کو بااختیار بنانے کی وعدہ بند:غلام حسن میر

اپنی پارٹی جموں وکشمیر میں خواتین کو بااختیار بنانے کی وعدہ بند:غلام حسن میر

جموں میں درجنوں خواتین کااپنی پارٹی میں شمولیت پر خیر مقدم کیا

جموں//اپنی پارٹی سنیئر نائب صدر غلام حسن میر نے کہا ہے کہ اپنی پارٹی جموں وکشمیر میں خواتین کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی ترقی کی وعدہ بند ہے۔ پارٹی دفتر گاندھی نگر جموں میں ایک جوائننگ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے غلام حسن میر نے کہاکہ خواتین سماج کا انتہائی اہم حصہ ہیں اور اُن کے کردار کو کبھی نظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔
موصولہ پریس بیان کے مطابق پارٹی خواتین لیڈر سمرن کور کے زیر اہتمام منعقدہ اِس پروگرام میں درجنوں خواتین نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اِن کا خیر مقدم کرتے ہوئے غلام حسن میر نے کہاکہ سماج کے مختلف طبقہ جات کے لوگوں کی کثیر تعداد میں شمولیت اِس بات کی مظہر ہے کہ زمینی سطح پر پارٹی کی پالیسی اور ایجنڈا سے لوگ متفق ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپنی پارٹی خواتین کی ترقی کے لئے وعدہ بند ہے۔
اُن کا کہناتھا”ہم خواتین کو سماجی، سماجی اور اقتصادی طور بااختیار بنانا چاہتے ہیں تاکہ اپنے معیار حیات کو بہتر بنانے کے لئے سماج میں وہ بھی اپنا جائز حصہ حاصل کرسکیں“۔ انہوں نے اُمیدظاہر کی کہ نئے کارکنان کی شمولی سے پارٹی مضبوط ہوگی۔ انہوں نے خواتین کارکنان سے گذارش کی کہ وہ پارٹی پالیسیوں اور پروگراموں کو گھر گھر تک پہنچانے میں اپنا رول ادا کریں۔
اپنی پارٹی کی فلاحی اسکیموں کے حوالے سے غلام حسن میر نے کہاکہ اپنی پارٹی سبھی خطوں کی یکساں ترقی یقینی بنائے گی، بیوہ پنشن ماہانہ 5ہزار روپے کی جائے گی، اجولا یوجنہ کے تحت فی کنبہ سالانہ چار گیس سلنڈر مفت بھرنے کی سہولیات میسر کی جائے گی۔ علاوہ ازیں صوبہ جموں میں موسم گرما کے دوران 500یونٹ اور سرمائی ایام میں 300یونٹ مفت بجلی مہیا کی جائے گی۔
اسی طرح کشمیر صوبہ میں گرمیوں کے دنوں میں300یونٹ اور موسم سرما کے دوران 500یونٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے پارٹی کی دگر پالیسیوں کو بھی اُجاگر کیا اور کارکنان سے کہاکہ وہ لوگوں تک پارٹی کے امن وترقی کے پیغام کو عام کرنے میں سفیر کے طور کام کریں۔
اس موقع پر ریاستی جنرل سیکریٹری وجے بقایہ، صوبائی صدر جموں سردار منجیت سنگھ، صوبائی نائب صدر وسابقہ ایم ایل اے فقیر ناتھ، صوبائی سیکریٹری وضلع صدر جموں اربن ڈاکٹر روہت گپتا، ا بی سی ونگ کارڈی نیٹر مدن لال چلوترہ، یوتھ ونگ ریاستی نائب صدر رقیق احمد خان، یوتھ ونگ صوبائی صدر وپل بالی، صوبائی صدر ایس ٹی ونگ شبیر کوہلی، صوبائی جوائنٹ سیکریٹری کلونت سنگھ، نائب صدر اپنی ٹریڈ یونین شیخ عبدالطیف، صوبائی سیکریٹری یوتھ ونگ ویشال زوتشی، صوبائی سیکریٹری یوتھ ونگ سہیل کھجوریہ، ضلع جنرل سیکریٹری سردیش رانا، ضلع جنرل سیکریٹری دیپک براڈو، ضلع صدر خواتین ونگ ریتو پنڈیتہ، ضلع نائب صدر یوتھ ونگ ابھینو گپتا، ضلع سیکریٹری یوتھ ونگ انکوش ڈوگرہ، ضلع آرگنائزنگ سیکریٹری یوتھ ارچنا کول، خواتین لیڈران پونیت کور، روپالی رانی، شیتل شرما وغیرہ بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں