WhatsApp Image 2023-01-30 at 9.42.47 PM

اودھم پور سے سرپنچ حمایتوں سمیت اپنی پارٹی میں شامل

اودھم پور سے سرپنچ حمایتوں سمیت اپنی پارٹی میں شامل

غلام حسن میر نے نئے ساتھیوں کا والہانہ استقبال کیا

جموں//اودھم پور سے پیر کے روز سرپنچ مکھن لال نے اپنے حمایتوں سمیت اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس سلسلہ میں پارٹی دفتر گاندھی نگر جموںمیں صوبائی نائب صدراور سابقہ ایم ایل اے فقیر ناتھ کی طرف سے پروگرام کا اہتمام کیاگیاجہاں سنیئر نائب صدر غلام حسن میر نے نئے ساتھیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے اُمیدظاہر کی کہ اُن کی شمولیت سے اودھم پور میں زمینی سطح پر پارٹی کومضبوطی ملے گی۔
انہوں نے کہاکہ مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے وابستہ لیڈران کی شمولیت اِس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ اپنی پارٹی ضلع اودھم پور میں مقبول ہورہی ہے۔ لوگ پارٹی کی حقیقت پسندانہ اور صداقت پر مبنی سیاست سے متاثرہورہے ہیں کیونکہ اپنی پارٹی لوگوں کے جذبات کا استحصال کئے بغیر اُنہیں سچ بتانے کی وعدہ بند ہے۔
انہوں نے نئے ساتھیوں سے کہاکہ وہ لوگوں کے لئے کام کریں۔ اپنی پارٹی کے ایجنڈے اور پالیسی بارے لوگوں کو بیدارکریں۔انہوں نے مزید کہاکہ دونوں خطوں کے لوگ جموں وکشمیر اسٹیٹ ہڈ کی بحالی اور جلد اسمبلی انتخابات کرانے کا مطالبہ کر رہے ہیں تاکہ بے روزگاری، بنیادی سہولیات کے فقدان اور قدرتی وسائل کے تحفظ سے متعلق مسائل کا حل ہوسکے۔
غلام حسن میر نے کہاکہ اپنی پارٹی لوگوں کے معیار ِ حیات کو بہتر بنانے کی وعدہ بند ہے جس کے لئے پارٹی نے اقتدا ر میں آنے پر دونوں خطوں کے لوگوں کے لئے سماجی تحفظ اسکیموں کو عملی جامہ پہنانے کا یقین دلایا ہے۔
انہوں نے کہا”ہم اولڈ ایج پنشن بڑھا کر ماہانہ پانچ ہزار روپے کرنے، لوگوں کو 500یونٹ تک ماہانہ مفت بجلی فراہم کرنے کے وعدہ بند ہیں“۔
دریں اثناءصوبائی صدر جموں سردار منجیت سنگھ نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے نئے ساتھیوں کا استقبال کرتے ہوئے پارٹی ضلع اکائی اودھم پور کے کام کاج کی سراہنا کی۔ سابقہ ایم ایل اے فقیر ناتھ نے ضلع اودھم پور میں تعلیم، ترقی، صحت ، سڑک وغیرہ سے متعلق لوگوں کے مسائل کو اُجاگر کیا۔
اِس پروگرام میں صوبائی سیکریٹری/ضلع صدر شہری ڈاکٹر روہت گپتا، ایس سی ریاستی کارڈی نیٹر بودھ راج بھگت، ریاستی صدر اپنی ٹریڈ یونین اعجاز کاظمی، ریاستی جنرل سیکریٹری یوتھ ونگ ابہے بقایہ، ضلع صدر اودھم پور ہنس راج ڈوگرہ اور سنیئر خاتون لیڈر روپالی رانی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں