ایران// ایران کے صوبہ خوزستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین موسوی فرد نے انقلاب کے ثمرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: لوگوں کو ان ثمرات سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔
شہر اہواز میں ایرانی سیکورٹی فورسز اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈرز کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی قرآنی محفل سے حجت الاسلام والمسلمین موسوی فرد نے خطاب کرتے ہوئے کہا: خدا کی اطاعت کرنے والے شخص کا پروردگار عالم کے نزدیک بلند ترین مقام ہے۔
صوبہ اہواز میں نمائندہ ولی فقیہ نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد حاصل ہونے والے ثمرات اور نعمتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: لوگوں کو ان ثمرات سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ انہیں معلوم ہو کہ انقلاب سے پہلے وہ کس حالت تھے اور بعد میں وہ کہاں کھڑے ہیں۔