4855231

انقلاب اسلامی کی سالگرہ، سعودی بادشاہ اور ولی عہد کا صدر رئیسی کو تہنیتی پیغام

ایران // ایران میں انقلاب اسلامی کی 45 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ دنیا بھر سے مختلف ممالک کے سربراہان اور رہنما مبارک باد دے رہے ہیں۔ سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شاہزاہ محمد بن سلمان نے بھی اس موقع پر ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو مبارک باد دی ہے۔

اس سے پہلے جاپان، جنوبی کوریا، سنگاپور، ایتھوپیا، ازبکستان، تاجکستان اور کرغیزستان کے سربراہان مملکت نے صدر رئیسی کے نام تہنیتی پیغامات بھیجے تھے۔

چینی صدر شی جن پنگ نے ایران ہم منصب سے ٹیلفون پر گفتگو کرتے ہوئے انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی تھی۔
(مہر خبر)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں