ایران // ایران کے صوبہ زنجان میں ہائی کورٹ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین علی فرجی برحق نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی سالگرہ کے ایام کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ملت ایران پر خدائے متعال کی عظیم نعمتوں میں سے ایک انقلاب اسلامی کا کامیابی سے ہمکنار ہونا ہے کیوںکہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد ملک استعماری طاقتوں کے تسلط سے آزاد ہو گیا۔
انہوں نے مزید کہا: انقلاب اسلامی امام خمینی (رہ) کی سربراہی ، شہیدوں کے خون اور ملت ایران کی پشت پناہی کے سبب کامیاب ہوا اور آج انقلاب اسلامی انتہائی مضبوط اور پاور کے ساتھ دنیا میں موجود ہے۔
حجت الاسلام فرجی نے کہا: امام خمینی( رہ) کے بقول انقلاب اسلامی اب صرف ایشیا اور افریقہ میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں پھیل چکا ہے اور آج اس کی قیادت رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے مضبوط ہاتھوں میں ہے۔
(حوزہ نیوز )