Download 13

انقلاب اسلامی دینی جمہوریت اور مقاومت کا نمونہ ہے، ایرانی مسلح افواج

ایران // ایرانی مسلح افواج نے انقلاب اسلامی کی سالگرہ کی مناسبت سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہا کہ ایرانی اسلامی انقلاب کے 45 سال مکمل ہوگئے ہیں چنانچہ رہبر معظم نے کہا ہے کہ یہ انقلاب موجودہ زمانے کا سب سے بڑا اور عوامی انقلاب ہے۔ اس انقلاب نے دشمنوں کی دھمکیوں اور سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے ترقی کے اعلی منازل طے کئے ہیں۔

انقلاب اسلامی دشمنوں کی دھمکیوں اور سازشوں کے سایے میں اسلامی نظام حکومت قائم کا مقدمہ ثابت ہوا ہے۔ اس نظام کو اللہ کی مدد اور ایرانی عوام کی پشت پناہی حاصل ہے جس نے اسلامی جمہوری ایران کی عزت، خودمختاری اور عظمت کی حفاظت کرتے ہوئے ملک کو ترقی اور پیشرفت کا موقع فراہم کیا ہے۔

آج 45 ویں سالگرہ کے موقع پر ہم مشاہدہ کرسکتے ہیں کہ اس اسلامی انقلاب کا نور پوری دنیا کی اقوام اور مستضعفین کے لئے نمونہ بن چکا ہے۔ اسی کو نمونہ بناتے ہوئے گذشتہ دہائیوں میں مغربی ایشیا میں مقاومتی تنظیمیں وجود میں آئیں جس نے فلسطین اور خطے پر قبضے کے ناپاک صہیونی منصوبے کو ناکام بنادیا۔

آج ایرانی عوام اسلامی انقلاب کی 45 سالگرہ منارہے ہیں جس سے دنیا کی نظریں ایک مرتبہ پھر ایران پر مرکوز ہوگئی ہیں۔ اس موقع پر عوام کا بڑی تعداد میں شرکت کرنا اور انتخابات میں بھاری اکثریت سے رائے دینا دشمن کی نیندیں اڑانے کا باعث بنے گا۔

اسلامی جمہوری ایران کی مسلح افواج نے گذشتہ 45 سالوں کے دوران ملک کی خودمختاری، سیکورٹی اور ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مسلح افواج اس موقع پر رہبر عظیم الشان انقلاب اسلامی اور ایرانی عوام کو مبارک باد پیش کرتی ہیں ۔
(مہر خبر)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں