1705903

انقلابِ اسلامی ایران، استکبار پر مظلوموں کی فتح ہے، حجۃ الاسلام و المسلمین اسداللہ رضوانی

ایران//حجۃ الاسلام و المسلمین اسداللہ رضوانی نے عشرۂ فجر انقلابِ اسلامی کے موقع پر، ایرانی شہر بویین زهراء کے حکام سے ملاقات میں کہا کہ انقلابِ اسلامی کی عظیم الشان سالگرہ کے ایام ایران کی عظیم قوم کا ظالم حکمرانوں کے ظلم و ستم کے خلاف قیام اور نور، آزادی اور عدالت کی صبح ہیں اور یہ تحریک سید الشہداء (ع) کی تحریک سے منسوب، مظلومین کی حمایت اور عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد کی حمایت پر مبنی ہے۔

امام جمعه بویین زهراء نے مزید کہا کہ انقلابِ اسلامی ایران اندھیروں میں نور کی مانند قوموں کے دلوں میں گہرے قرآنی معانی کے حصول کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ انقلابِ اسلامی ایران، شیطان بزرگ کے خلاف بیداری اور ڈٹ جانے کا مظہر ہے، ایک ایسا انقلاب جو اس وقت کے ظالموں کے ظلم و تسلط کا خاتمہ تھا اور عالمی استکبار پر مظلوموں کی فتح کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
(حوزه نیوز)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں