Download (7) 43

“انسانی سماج کی تربیت میں خواتین ایک اہم عنصر ہے ، صالح عورتیں صالح انسانی سماج کی بنیاد ہیں

حضرت فاطمہ الزھراء کی شہادت کے سلسلے میں عراق میں مقیم عظیم مرجع حضرت آیۃ اللہ العظمی شیخ یعقوبی کا بیان

نجف اشرف ، عراق // حوزہ علمیہ نجف اشرف کے عظیم مرجع حضرت آیۃ اللہ العظمی شیخ یعقوبی نے ۔حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ کے ایام عزاء کے سلسلے میں انسانی سماج میں خواتین کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ، انہیں صالح انسانی سماج کی تشکیل کا ایک اہم عنصر جانا ہے، آیۃ اللہ العظمی شیخ یعقوبی نے اس سورہ حدید کی آیت نمبر ۴ وَهُوَ مَعَكُمْ أَيْنَ مَا كُنتُمْ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ کی تلاوت کرتے ہوئے فرمایا کہ انسانی سماج میں جو بھی خدا وند متعال کو اپنی زندگی کے تمام پہلو میں دیکھتا ہوگا وہی ایک صالح بندہ بن سکتا ہے اور وہ زندگی کے ہر میدان میں اپنی مشکلات کو آسان بنا سکتا ہے۔
اس عظیم القدر مرجع تقلید نے حضرت زھراء سلام اللہ علیھا کی زندگی کے مختلف گوشوں کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ حضرت زہرا اسی حقیقت کو امت کے سامنے بیان کرنا چاھتی ہے کہ جب عورت صالح ہوگی تو اس کے بچے صالح بنیں گے اور جب بچے صالح ہوں گے تو پورا سماج نیک اور صالح بن سکتا ہے۔
فلسطین میں بچوں اور خواتین کو بمباری کے ذریعے شھید کرنے پر حضرت آیۃ اللہ العظمی شیخ یعقوبی نے دکھ اور رنج کا اظھار کرتے ہوئے نہتے عوام پر بمباری کی مذمت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں