119

انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے وادی کے اطراف و اکناف میں اربعین تقریبات

انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے وادی کے اطراف و اکناف میں اربعین تقریبات

بڈگام اور زیلدار محلہ سرینگر میں اربعین کے مرکزی جلوس آغا سید حسن کی قیادت میں برآمد

سرینگر// جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے وادی کے اطراف و اکناف میں یوم اربعین کی تقریبات کا انعقاد ہوا مجالس عزا منعقد ہوئی اور کئی مقامات پر یوم اربعین کے جلوس بر آمد کئے گئے اربعین کے مرکزی جلوس تنظیم کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی قیادت میں آستانہ عالیہ بڈگام تا امام باڑہ بڈگام اور زیلدار محلہ تا امام باڑہ حسن آباد سرینگر برآمد کئے گئے جن میں دسیوں ہزار عزاداروں نے شرکت کی مرکزی امام باڑہ بڈگام میں مجلس اربعین سے خطاب کرتے ہوئے آغا صاحب نے یوم اربعین کا تاریخی پس منظر اور تحریکی اہمیت بیان کی آغا صاحب نے کہا کہ اربعین تحریک کربلا سے تجدید وفا کا ایک تاریخ ساز دن ہے اسی روز دو برگزیدہ اصحاب رسول ؐ حضرت جابر بن عبداللہ انصاری ؓ اور حضرت یحیٰ برمکی ؓ اپنے اقارب کے ساتھ وارد کربلا ہوئے زیارت شہدائے کربلا ؑ انجام دی اور قبر امام حسین ؑ پر یزید جبر استبداد کے خلاف راے عامہ منظم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا انہوں نے کہا کہ یوم اربعین کربلاے معلیٰ جاکر زیارت سید الشہدا ؑ بجا لانے کا ایک مخصوص دن ہے ائمہ معصومین ؑنے اربعین کے روز عزاداری اور زیارت شہدائے کربلا ؑ کی تاکید کر رکھی ہے جبکہ زیلدار محلہ سعدہ کدل سرینگر میں حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی نے عزاداروں کے باری تعداد سے خطاب کرتے ہوئے اربعین حسینی کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی آغا مجتبی نے کہا کہ چہلم شہدائے کربلا کے موقعہ پر کربلاے معلی میں سفر عشق کے نام سے دنیا کا سب سے بڑا اجتماع منعقد ہو رہا ہے اس سے یوم اربعین کی اہمیت اور افادیات اور بھی واضح ہو رہی ہےاس سفر عشق کا تعلق حضرت امام حسین ؑ کے مشن انسانیت کے ساتھ ہے یہی وجہ ہے کہ اس کاروان عشق میں تمام مذاہب کے لوگ شامل ہو رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں