بڈگام //سلسہ امامت کی آخری کڑی حضرت ولی العصر حجت ابن حسن العسکری کے یوم ولادت باسعادت کی موقع پر جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمين آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی صدارت میں حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میں عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا موقع کی مناسبت پرآغا صاحب نے عالم اسلام بالخصوص وابستگان امامت و ولایت کی خدمت میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے بشریت کی امن و سلامتی اور عالم اسلام کی سربلندی کے لئے دعا کی محفل میلاد میں جن علمائے دین نے شرکت کی ان میں حوزہ علمیہ کے اساتذہ صاحبان اور ائمہ جمعہ و دیگر علمائے دین نے شامل ہیں محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام والمسلمين آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی نے ولادت امام زمانہ (عج) اور امام کی غیبت کبریٰ سے متعلق حالات اور واقعات پر مختصر روشنی ڈالی محفل سے خطاب کرتے ہوئے علمائے دین حضرات نے کہا کہ امام کی غیبت میں ان کے پیروکاروں اور حقیقی انتظار کرنے والوں کا فریضہ ہے کہ وہ امام زمانہ (عج) کے ظہور کے لئے راہ ہموار کریں اور ہر سطح پر آمادگی کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس آمدگی کی راہ میں پہلا قدم دین کی طرف مکمل سامراجیت اور استکباری قوتوں سے اظہار برائت ہے
جشن میلاد امام زمانہ (عج) کی تقریب میں حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم کے دو طالب علموں کے حفظ کی نمائش بھی ہوئی جنہوں نے بنحو احسن اپنی کارکردگی کا لوہا منوتے ہوئے وادی میں حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم کے ساتھ ساتھ مدیر حوزات علمیہ حجت الاسلام والمسلمين آغا سید حسن الموسوی الصفوی کانام روشن کیا اور مدت دراز کا یہ خواب حافظ مزمل احمد ڈار اور حافظ محمد جعفر ڈار نے اپنی محنت واساتذہ صاحب کی رہنمائی سے شرمندہ تعبیر کیا محفل میں موجود علمائے کرام نے بھی حفاظ کو انکی کاوشوں پر سراہا اس موقع پر دونوں طالب علموں کو مکمل حفظ کلام اللہ کرنے انجمن شرعی شیعیان کی طرف سےانعامات نوازا گیا محفل کے اختتام پر حسب عمل قدیم حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم سے ایک پُر وقار عالیشان ریلی برآمد ہوئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں بچوں اور مومنین نے شرکت کی اس ریلی کا اختتام مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں ہوا۔
38