Whatsapp Image 2024 05 19 At 14.51.15 8

انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے جامعہ مسجد بڈگام میں پر وقار مجلس ترحیم کا انعقاد

بانی انجمن کو ان کی برسی کے موقع پر خراج تحسین پیش کیا گیا

بڈگام//بانی انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید یوسف الموسوی الصفویؒ کی برسی کی مناسبت سے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کےاہتمام سے مرکزی جامعہ مسجد بڈگام میں صدر انجمن شرعی شیعیان حجت الاسلام والمسلمين آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی سربراہی میں قرآن خوانی کے بعد مجلس عزا کا اہتمام رہا مسئول حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم حجت الاسلام والمسلمين آقای سید محمد حسین الموسوی صاحب نے مرحوم کی گرانقدر خدمات کو یاد کرتےہوئےکہا کہ مرحوم و مغفور نے اپنی انتھک کاوشوں کے ذریعے معاشرے میں اسلامی اقدار کو نشاۃ ثانیہ عطا کی اور دینِ حق کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اتحاد بین المسلمین کے قیام اور بقا میں بھرپور کردار ادا کیا۔
انہوں نے مرحوم و مغفور کی تصانیف کو مشعل راہ قرار دیتے ہوئے جوان نسل پر زور دیا کہ وہ مرحوم کے افکار وخیالات کا بغور مطالعہ کریں چونکہ مرحوم دور اندیش اور بلند افکار کے مالک تھے جنہوں نے نہ صرف عوام الناس بلکہ انجمن کے دوام کے لئے بھی ایقاذ العباد جیسا عظیم سرمایہ چھوڑا بانی انجمن شرعی کی اطاعت اور فرمان برداری کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے مردِ درویش حجت الاسلام والمسلمین آغا سید مصطفیٰ الموسوی الصفویؒ خانوادہ کی سنت اور ایقاذ العباد کے مطابق زعیم خانوادہ ہوئے جنہوں نے عزم و استقلال استقامت کا مظاہرہ کرکے اپنے اسلاف کے دینی مشن کو بام عروج تک پہنچایا جو آج تک جاری و ساری ہے آج بھی کشمیر کے طول و عرض میں دین و شریعت اور ملی مفادات کی حفاظت کے لئے انجمن شرعی شیعیان دار المصطفیٰ ایک نمایاں کردار ادا کر رہی ہے اور اپنے اسلاف کےعظیم مشن کی آبیاری واستحکام کے لئے کوشاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں