انجمن شرعی شیعیان کے اراکین کا اجلاس صدر دفتر پر منعقد۔
صدر محترم نے زونل سطح پر کارکردگی کا لیا جائزہ
بڈگام /جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اراکین کا ایک خصوصی اجلاس صدردفتر پر تنظیم کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں زونل سطح پر کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جس میں تمام زونل صدور نے اپنی کارکردگی پیش کی اور تفویض شدہ تنظیمی ذمہ داریوں کے حوالے سے اظہار نظر کیا زونل صدور نے کہا ہم نے بانی انجمن شرعی شیعیان کے حقیقی نائب صدر درویش صفت حجت الاسلام والمسلمين آغا سید مصطفی الموسوی الصفوی کے ساتھ عہد کیا ہیں کہ ہم تنظیم کی آبیاری کے لئے پیش پیش رہیں گیں چونکہ صدرمرحوم نے اپنے زعماء کی اس حد تک تابعداری کی کوئی بیٹا اسطرح اپنے والد کی تابعداری نہیں کرسکتا اجلاس کے اختتام پر انجمن کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمين آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے تنظیم کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی، تنظیمی ڈھانچہ کو مضبوط بنانے کی تلقین کرتے ہو آغا صاحب نے کہا اس تنظیم کے لئے آغایان مرحومین نے خود کو لوگوں کے لئے وقف کیا تھا ہمیں ان کی محنت کو رایگاں نہیں دینا چاہیے۔
