20231226 155920 33

انجمن شرعی شیعیان کےصدر دفتر پرپر وقار مجلس ترحیم کا انعقاد

مرحوم آغا سید مصطفی الموسوی الصفویؒ کو انکی21ویں برسی پر انجمن شرعی کشمیرکاخراج

بڈگام//کشمیر کے معروف تبلیغی خانوادۂ موسوی کے درویش صفت جلیل القدر عالم دین اور انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے صدر مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید مصطفی الموسوی الصفوی کی21 برسی کے موقعہ پر تنظیم کے اہتمام سے بڈگام میں خصوصی مجلس کا انعقاد کیا گیا ۔ مجلس کے آغاز میں مرحوم قائد کے ایصال ثواب کیلئے آستان عالیہ بڈگام پر اجتماعی فاتحہ خوانی و قرآن خوانی و مرثیہ خوانی کی گئی اورپھرانجمن شرعی شیعیان کے صدر دفتر پر مجلس ترحیم کا انعقاد رہا جس کی صدارت حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کی مجلس کے آغاز میں حجۃ الاسلام آٖ غا سید مجتبیٰ عباس الموسوی نے اپنی خراج عقیدتی کلمات میں کہا مرحوم نے اہلبیت نبویؑ کی سیرت و کردار کو مشعل راہ بنا کر اپنے پیشرو اور زعیم خانوادہ بانی انجمن شرعی شیعیان حجت الاسلام والمسلمین آغا سید یوسف الموسوی الصفویؒ کی اطاعت اور فرمان برداری کا شاندار مظاہرہ کیا اور اس سلسلے میں بانی انجمن شرعی کو کبھی بھی شکایت کا موقع نہیں دیا آپ ایک جان نثار سپاہی کی طرح بانی انجمن شرعی کے ہر حکم کو زمینی سطح پر عملانے کے لئے ہر وقت کمر بستہ رہے، مرحوم نے تنظیم کی تشکیل میں کلیدی رول ادا کیا اور تنظیم کو فعال بنانے کے لئے ہمیشہ مصروف عمل رہے۔مجلس میں نظامت کے فرائض غلام محمد ناگو صاحب نے انجام دئے اور شرکاے مجلس کا شکریہ ادا کیا مجلس میں جن مرکزی ذاکرین نے مرثیہ خوانی کی ان میں ذاکر تصدق حسین ،ذاکرسید اعجاز صاحب،ذاکر غلام محمد درگنڈ،ذاکر سید احمد ذاکر سید انیس قابل ذکر ہےمجلس میں آغا سید یوسف الموسوی نے صدر مرحوم کی صبر و استقامت، قوت برداشت، نفس کشی اور جذبۂ احیاے شریعت کو شیعیان کشمیر کا سرمایۂ افتخار قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے کشمیر میں دین و شریعت کی ترویج اورمسلک و ملت کی سربلندی کیلئے بانئ انجمن شرعی شیعیان کا معتمداور جان نثاربن کر جو گرانقدر خدمات انجام دیئے ہیں وہ خانوادہ موسوی کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں مجلس کے اختتام پر مسئول مدرسہ حجت الاسلام سید محمد حسین الموسوی نے دعائیہ کلمات دہرائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں