Whatsapp Image 2023 10 20 At 7.49.08 Pm 108

امریکی فوجی اڈے پر راکٹوں سے

امریکی فوجی اڈے پر راکٹوں سے
عراق میں، بغداد ایرپورٹ کے قریب واقع امریکی فوجی اڈے کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

عراق// رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بغداد ایرپورٹ کے قریب امریکہ کے وکٹوریہ فوجی اڈے کے قریب تین راکٹ گرے ہیں جن کا نشانہ امریکی فوجی اڈہ رہا ہے تاہم یہ راکٹ فوجی اڈے کےقریب گرے اور شدید دھماکے ہونے کی آوازیں سنی گئیں۔

بغداد ایرپورٹ کے قریب امریکی فوجی اڈے کو ایسی حالت میں راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے کہ جمعرات کی رات عین الاسد امریکی فوجی اڈے پر ڈرون اور راکٹ حملے ہوئے ہیں۔ اس سے قبل مشرقی شام میں واقع امریکہ کے التنف اور کونیکو فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنائے جانے کی خبر ملی تھی۔

دوسری جانب عراق کی اسلامی تحریک مزاحمت نے خبردار کیا ہے کہ عراق میں امریکہ کے فوجی اڈے اور مراکز، اس کے نشانے پر ہیں اور اس کی دسترس سے باہر نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ عراقی عوام اور گروہ، اپنے ملک سے امریکہ کے فوجی انخلا کے خواہاں ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ عراق میں امریکہ کی فوجی موجودگی ملک میں بدامنی و عدم استحکام کا باعث بنی ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں