امریکی حکومت کی جانب سے ایرانی وفد کو ویزے جاری کرنے میں تاخیر / امیرعبداللہیان
ایران// ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی حکومت نے ایرانی وفد کے لیے ویزے جاری کرنے میں دیر کی جسکی وجہ سے وہ اقوام متحدہ کے آج کے اجلاس میں شریک نہیں ہوسکے۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے بتایا کہ امریکہ نے ایرانی وفد کو دیر سے ویزے فراہم کیے جسکی وجہ سے اقوام متحدہ کے آج صبح ہونے والے اجلاس میں شرکت کرنا عملی طور پر ممکن نہیں تھا۔
امیر عبداللہیان نے اقوام متحدہ کے آج کے اجلاس کی اہمیت کے بارے میں کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کو جاری رکھنے کی تمام کوششیں جاری ہیں اور اس وقت ایسا حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے جس کے ذریعے صیہونی حکومت کے قیدیوں کے بدلے تمام فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کے ساتھ ایک پائیدار جنگ بندی تک پہنچا جاسکے۔
انہوں نے قیدیوں کے تبادلے کے لیے ثالث کے طور پر قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے مسلسل مشاورت اور رابطے کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔