170458903

امریکہ کے ساتھ ساتھ داعش نے بھی عراقی فوج اور الحشد الشعبی کے ٹھکانوں پر حملے کیے

تہران //جیسے ہی امریکہ نے عراق پر حملہ کیا، داعش کے دہشت گردوں نے صوبہ الانبار کے مغربی علاقے میں واقع عراقی فوج اور عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔

میڈیا رپورٹوں میں بتایا گيا ہے کہ صوبہ الانبار کے مغرب میں العسکر کے علاقے میں ایک شاہراہ پر داعش کے دہشت گردوں کے ساتھ فوج اور الحشد الشعبی کے درمیان جھڑپیں بھی جاری ہیں۔

داعش نے یہ حملہ مغربی عراق کے علاقے القائم اور عکاشات پر امریکی حملے کے چند گھنٹے بعد ہوا ہے۔

جمعہ اور ہفتے کی درمیانی رات امریکہ نے مشرقی شام اور مغربی عراق کے بعض علاقوں کو فضائی جارحیت کا نشانہ بنایا تھا۔

عراق کی مسلح افواج کے ترجمان نے امریکی حملوں کو اپنے ملک کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

عراقی مسلح افواج کے ترجمان یحیی رسول کا کہنا تھا کہ یہ حملے خود مختاری کی خلاف ورزی اور بغداد حکومت کی جانب سے عراق میں استحکام کے لیے کوششوں کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں۔
( ارنا )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں