170783432 42

امریکہ نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کر دیا

نیویارک // امریکہ نے سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے متحدہ عرب امارات کی طرف سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے پیش کی گئی قرارداد کو اس کونسل میں 13 موافق ووٹ حاصل کرنے کے باوجود ویٹو کر دیا۔

مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی شام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں متحدہ عرب امارات کے پیش کردہ مسودہ قرارداد پر ووٹنگ ہوئی۔ سلامتی کونسل کے 15 ارکان میں سے 13 ارکان نے قرار داد کے حق میں ووٹ دیئے۔ برطانیہ نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا جبکہ امریکہ نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد کی منظوری کے لیے اس کونسل کے ویٹو پاور رکھنے والے ممالک امریکہ، برطانیہ، فرانس، روس اور چین کے مثبت ووٹوں سمیت کم از کم 9 ووٹ درکار تھے لیکن امریکہ نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرار داد کے خلاف ووٹ دے کر اسے ویٹو کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں