79

امریکہ مسلمانوں کی ترقی و پیشرفت میں رکاوٹ ڈالنا چاہتا ہے

امریکہ مسلمانوں کی ترقی و پیشرفت میں رکاوٹ ڈالنا چاہتا ہے

ایران// ایران کے صوبہ زنجان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: دنیا میں جہاں کہیں بھی جنگ ہو گی امریکہ کام اس میں ہاتھ ہو گا۔

صوبہ زنجان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین علی خاتمی نے شہر زنجان میں اس ہفتے نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے وحدت اسلامی کانفرنس میں رہبر انقلاب اسلامی کے بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: دنیا میں جہاں کہیں بھی جنگ ہو گی امریکہ کا اس میں ہاتھ ہو گا۔

انہوں نے کہا: شیعہ اور سنی کے درمیان اختلاف ڈالنا امریکہ کا کام ہے وہ مسلمانوں کی ترقی و پیشرفت میں رکاوٹ ڈالنا چاہتا ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین خاتمی نے کہا، امریکہ کی سب سے بڑی پریشانی دین اسلام ہے۔

انہوں نے مزید کہا: امریکہ اور اسرائیل اسلام کے دشمن ہیں۔

شہر زنجان کے امام جمعہ نے مسئلہ فلسطین کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: اسرائیل اس ملک کے لوگوں کا قتل عام کر رہا ہے اور جو ممالک اس غاصب حکومت سے تعلقات کو معمول پر لا رہے ہیں وہ سخت اشتباہ میں ہیں کیونکہ یہ غاصب حکومت نابود ہونے والی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں