170740489 27

امریکا کے الحریر فوجی اڈے پر ڈرون حملے کی ذمہ داری عراق کے اسلامی استقامتی گروہ نے قبول کرلی

امریکا کے الحریر فوجی اڈے پر ڈرون حملے کی ذمہ داری عراق کے اسلامی استقامتی گروہ نے قبول کرلی

عراق // ارنا میڈیا ذرائع نے جمعے کو شمالی عراق میں واقع امریکا کے حریر فوجی اڈے پر ڈرون حملے کی خبر دی۔

عراق کے اسلامی استقامتی گروہ نے جمعے کو ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا کہ اس کے افراد نے شمالی عراق میں واقع امریکا کے حریر فوجی اڈے پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس امریکی فوجی اڈے پر براہ راست حملہ کیا گیا ہے۔

امریکی وزارت جنگ پینٹاگوں کی نائب ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر بمباریوں کے جواب میں عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کی تعداد 58 ہوچکی ہے اور یہ حملے بدستور جار ہیں۔

پنٹاگوں کی نائب ترجمان سبرینا سنگھ نے مقامی وقت کے مطابق جمعرات کو بتایا ہے کہ منگل سے اب تک عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈوں پر مزید تین حملے ہوچکے ہیں ۔

امریکی وزرات جنگ کی نائب ترجمان نے کہا کہ 27 حملے عراق میں اور 31 حملے شام میں امریکی فوجی اڈروں پر ہوچکے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ اگر یہ حملے جاری رہے تو امریکا جوابی اقدام کرے گا۔

پنٹاگون کی نائب ترجمان سبرینا سنگھ نے کہا کہ ان حملوں میں 27 امریکا فوجیوں کو برین انجری پہنچی اور 32 کو معمولی زخم آئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں