170807750 34

امریکا کی ریاست کولوراڈو کی ہائی کورٹ نے 2024 کے صدارتی الیکشن کے لئے ٹرمپ کو نا اہل قرار دے دیا

ریاست کولوراڈو کی ہائی کورٹ نے اپنے ایک ہنگامہ خیز فیصلے میں 2024 کے امریکی صدارتی الیکشن کے لئے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نا اہل قرار دے دیا ہے۔

این بی سی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ کولوراڈو کی ہائی کورٹ نے منگل کو اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ 2024 کے صدارتی الیکشن میں بطور امیدوار حصہ لینے کی اہلیت نہیں رکھتے۔

کولوراڈو کی ہائی کورٹ نے یہ حکم 6 جنوری 2021 کے بلوے میں ٹرمپ کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے، امریکی آئین کی چوھویں اصلاح کی دفعہ 3 کی بنیاد پر صادر کیا ہے۔

کولوراڈو کی ہائی کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت کے ججوں کی اکثریت(7 میں سے 4) کا نظریہ ہے کہ امریکی آئین کی چودھویں ترمیم کی دفعہ 3 کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ ملک کا صدر بننے کی اہلیت نہیں رکھتے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ترجمان اسٹیون چونگ نے منگل کی رات ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ اس فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل دائر کی جائے گی ۔

انھوں نے کہا کہ کولوراڈو ہائی کورٹ کے سبھی ججوں کی تقرری ڈیموکریٹ پارٹی نے کی ہے اس لئے انہیں اس فیصلے پرحیرت نہیں ہے اور اس فیصلے کے ذریعے آئندہ صدارتی الیکشن میں امریکا کے دھوکے باز صدر جو بائيڈن کی کامیابی کا راستہ صاف کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ترجمان اسٹیون چونگ نے کولوراڈو ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو ناقص اور غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے کے خلاف فیڈرل ہائی کورٹ میں اپیل کی جائے گی۔

اس سے پہلے اریزونا، میشیگن اور مینے سوٹا کی اعلی عدالتیں بھی اپنے فیصلوں میں 2024 کے صدارتی الیکشن کے لئے ٹرمپ کو نا اہل قرار دے چکی ہیں لیکن امریکا کی فیڈرل ہائی کورٹ نے ان کے فیصلوں کو مسترد کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں