دفاعی برآمدات میں بھارت سرفہرست 25 ممالک میں شامل ۔مرکزی وزیر
سرینگر//مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ نے کہاہے کہ بھارت دفاعی طور پر مضبوط ہورہا ہے اور اس وقت دفاعی برآمدات میں 25ویں نمبر پر ہے اور بہت جلد بھارت دسویں نمبر پر ہوگا۔ انہوںنے بتایا کہ امرت کال کے اختتام تک بھارت دنیا میں مضبوط ترین ملک ہوگا اور اس کو سپر پاور بننے کیلئے کوئی روک نہیں سکتا ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق مرکزی وزیر اجے بھٹ نے کہا کہ ہندوستان دفاعی پیداوار میں خود کفیل ہو رہا ہے، اور پہلی بار دفاعی برآمدات میں سرفہرست 25 ممالک کی قیادت کر رہا ہے۔ انہوںنے بتایا کہ بھارت دفاعی طاقت بڑھارہا ہے اور ملک دنیا میں 25ویں نمبر پر ہے تاہم بہت جلد دفاعی لحاظ سے یہ دسویں زمرے میں شامل ہوگا ۔وزیر دفاع ناگپور میں ایڈوانٹیج ودربھ پروگرام میں بول رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے 4,666 دفاعی پرزوں کی چار فہرستیں جاری کی ہیں جن کی درآمد پر پابندی ہے جس کے نتیجے میں بہت زیادہ بچت ہوئی ہے۔ہندوستان، پہلی بار، دفاعی برآمدات میں سرفہرست 25 ممالک کے گروپ کی قیادت کر رہا ہے کیونکہ وہ دفاعی پیداوار میں خود انحصار ہوتا جا رہا ہے۔دفاعی برآمدات 2017-18 میں 4,682 کروڑ روپے سے بڑھ کر 2022-23 میں 15,916 کروڑ روپے ہوگئیں۔ (دفاع) کی برآمد دسمبر 2023 تک تقریباً 9,428 کروڑ روپے ہے،‘‘ مرکزی وزیر نے مزید کہاکہ بھارت امرت کال کے اختتام پر سپر پاو ر بنے گااور دنیا کی کوئی طاقت اس کو یہ ہدف حاصل کرنے سے نہیں روک سکتی ہے ۔ بھٹ نے کہا کہ آرڈیننس فیکٹریوں کے وکندریقرت کے بعد تقریباً تمام دفاعی PSUs منافع میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزارت دفاع جدت اور ٹیکنالوجی کو فروغ دے رہی ہے۔