سرینگر// سب سے بڑی ذمہداری امام زین العابدین علیہ السلام کی بعد از شہادت امام حسین علیہ السلام شیعہ کو جمع کرنا جو بکھرے ہوئے تھے امام سجاد علیہ السلام نے ان کو پھر سے جمع کیا۔
روز ولادت باسعادت حضرت امام سجاد زین العابدین علیہ السلام کی مناسبت سے مرکزی أمام بارگاہ آیت اللہ آغا سید یوسف ؒ شارع فضل اللہ بمنہ میں ایک محفل کا انعقاد ہوا۔جس کی قیادت اسلامک اسکالر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی کشمیری نے کی ۔
محفل میں حاضرین سے انہوں نے خطاب کرتے ہوئے امام سجاد علیہ السلام کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی ۔انہوں نے کہا ہمارے چوتھے امام کا نام “علی” ہے کہ جو حضرت امام حسین (ع) کے فرزند اور حضرت علی بن ابی طالب(ع) کے پوتے ہیں۔ امام زین العابدین علیہ السلام وہ امام ہے جنہوں نے دعاؤں اور مناجات کے ذریعہ سے دین اسلام کو زندہ رکھا ۔
انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی ذمہداری امام زین العابدین علیہ السلام کی بعد از شہادت امام حسین علیہ السلام شیعہ کو جمع کرنا جو بکھرے ہوئے تھے امام سجاد علیہ السلام نے ان کو پھر سے جمع کیا۔ یہی وجہ ہے کہ امام صادق علیہ السلام کے زمانے میں ان کے پاس 4000 ہزار شاگرد درس پڑھتے تھے اور پورے دنیا میں دین اسلام پھیلا۔یہ سب امام زین العابدین علیہ السلام کی خدمات دین کا نتیجہ ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ امام سجاد علیہ السلام کا زمانہ دین اسلام کے لئے بہت خطرناک زمانہ تھا جس میں واقعہ حرہ، توابین کا قیام، قیام حضرت مختار، رونما ہوئیں۔امام سجاد علیہ السلام نے فرمایا کہ امام حسین علیہ السلام کو شھید کرنا ان کے اہل خانہ کو اسیر کرنا یہ حب دنیا کی آرزو تھی۔
انہوں نے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ائمہ معصومین علیھم السلام کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہونا چاہئے اسی میں ہماری نجات ہے۔
(حوزہ نیوز)