2066111 28

امام زمانہ (ع) کا حقیقی منتظِر احکام دین کا پابند ہوتا ہے: آیت اللہ سعیدی

ایران// حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں آیت اللہ سید محمد سعیدی نے صوبہ قم کے ادارہ حج و زیارت کے ڈائریکٹر وحید اسکندری کے ساتھ ملاقات میں حضرت علی اکبر (ع) اور امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: چوں کہ مسجد الحرام کی اہمیت بہت زیادہ ہے لہذا وہ مقام کہ جہاں حضرت ولی عصر (ع) اپنے ظہور کا اعلان کریں گے وہ خانہ کعبہ ہے، اور امام علیہ السلام کا قیام بھی اسی مقام سے شروع ہوگا۔

انہوں نے کہا : بعض نعمتیں خدا کی طرف سے ہمیں عطا کی گئی ہیں لیکن اس کی حفاظت کی ذمہ داری خدا وند متعال نے خود لی ہے، جیسے قرآن کریم کہ جس کے لئے خدا وند متعال نے ارشاد فرمایا کہ ’’ہم نے ہی قرآن نازل کیا اور ہم ہی اس کی حفاظت کریں گے‘‘ خدا کی کچھ نعمتیں ایسی ہیں جو خدا نے ہمیں دی ہیں لیکن اس کی حفاظت کی ذمہ داری ہمارے کاندھوں پر ہے، جیسے خانہ کعبہ جو زمین کی سب سے افضل جگہ ہے، اور خدا کے حکم سے حضرت ابراہیم علیہ السلام اسے تعمیر کیا۔

حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے متولی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ خانہ کعبہ تمام لوگوں کے لیے بنایا گیا ہے اور یہ صرف مومنوں اور مسلمانوں سے مخصوص نہیں ہے، فرمایا:جس طرح حضرت ابراہیم (ع) نے خانہ خدا کو توحید کا مرکز بنایا، اسی طرح امام زمانہ (ع) بھی جب کعبہ سے ظہور فرمائیں گے تو امام کے قیام کا آغاز وہیں سے ہوگا۔

انہوں نے کہا: ہم سب ظہور امام زمانہ (عج) کے منتظر ہیں، امام کا ظہور دین اسلام کی تبلیغ و ترویج کے لئے ہوگا، لہٰذا ایک سچے مسلمان کا پہلا فریضہ یہ ہے کہ وہ دین اسلام کے احکام پر عمل کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں