WhatsApp Image 2023-02-01 at 9.15.40 PM (1)

امام خمینی کے مزار اور شہیدوں کے قبرستان میں رہبر انقلاب کی حاضری

امام خمینی کے مزار اور شہیدوں کے قبرستان میں رہبر انقلاب کی حاضری

ایران// عشرۂ فجر’ کی آمد اور اسلامی انقلاب کی پرشکوہ کامیابی کی چوالیسویں سالگرہ کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ ‏العظمی سید علی خامنہ ای نے منگل کی صبح امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی اور اسلامی جمہوریہ ایران ‏کے بانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

‘عشرۂ فجر’ کی آمد اور اسلامی انقلاب کی پرشکوہ کامیابی کی چوالیسویں سالگرہ کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ ‏العظمی سید علی خامنہ ای نے منگل کی صبح امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی اور اسلامی جمہوریہ ایران ‏کے بانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اس کے بعد 28 جون 1981 کے سانحے کے شہیدوں اور اسی طرح 30 اگست 1981 کو وزارت عظمی ‏کے دفتر میں ہونے والے دھماکے کے شہیدوں کے مزاروں پر حاضری دے کر شہید بہشتی، شہید رجائي، شہید باہنر اور ان ‏کے ساتھ شہید ہونے والے دیگر افراد کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسی طرح ملکی سیکورٹی کے تحت اپنا فریضہ ادا کرتے ہوئے شہید ہونے والے آرمان ‏علی وردی، بعض ‘پاسبان حرم’ شہیدوں، کچھ گمنام شہیدوں اور میڈیکل کے شعبے میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے شہید ‏ہونے والے کچھ افراد کے مزاروں پر بھی حاضری دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں