120

امام حسین ؑ اسپتال میں بورڈ آف ٹرسٹیز کا اہم اجلاس

امام حسین ؑ اسپتال میں بورڈ آف ٹرسٹیز کا اہم اجلاس منعقد
سرینگر؍؍ امام حسینؑ اسپتال کےبورڈ آف ٹرسٹیز کی ایک میٹنگ امام حسینؑ اسپتال بمنہ میں چیرمین حاجی محمد اسماعیل کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں امام حسین ؑ اسپتال اور امام حسین ؑ پیرامیڈیکل ٹرینگ کالج کے شاندار مستقبل کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا اس میٹنگ میں جنرل سیکریٹری مرزا ناصر صاحب کے علاوہ محمد یوسف حسینی ،،حاجی محمد ابراہیم اور عادل حسین میر نے شرکت کی۔اجلاس میںشرکا نے اسپتال میںڈائریکٹر کے علاوہ ماہر معالجوں اور نیم طبی عملہ کی تعیناتی پر اتفاق کیا۔انہوں اسپتال میں معقول طبی سہولیات کی دستیابی کی بات کی۔شرکا نے کہا کہ مستقبل قریب میں امام حسین ؑ اسپتال ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ۔ادھر عوامی حلقوں نے اسپتال کا نظم و نسق بورڈ آف ٹرسٹیز کے سپرد کرنے پر مسرت کا ظہار کیا ہے اور بلاتاخیر اسپتال کی رونقیں بحال ہونے کی امید ظاہر کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں