IMG-20230521-WA0002

امام باڑہ میرگنڈ بڈگام میں پر وقار مجلس عزاکا انعقاد:

امام باڑہ میرگنڈ بڈگام میں پر وقار مجلس عزاکا انعقاد:

مرحوم آغا سیدمحمد الموسوی الصفویؒ کی برسی پر انجمن شرعی شیعیان کا خراج

بڈگام// انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے اہتمام سے امام باڑہ میرگنڈ بڈگام میں مجلس حسینیؑ کا انعقاد کیا گیا، جس میں کشمیر کے اطراف و اکناف کے عقیدت مندوں نے شرکت کی۔تنظیم کے مرکزی ذاکرین نے مرثیہ خوانی کی اس موقعہ پر حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی نے مرحوم آغا سید محمد الموسوی ؒکے خدمات اور کارناموں کو یاد کرتے ہوئے مرحوم کو شاندار خراج عقدیت پیش کیا آغا مجتبیٰ نے اسلام ناب محمدی ؐ کے تحفظ و ترویج کے لئے خانوادہ نبوت ؐ کی عزیم قربانیوں اور فقید المثال خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئےکہا کہ دنیا کے مختلف خطوں میں جن داعیان نے اسلام کی تبلیغ میں کلیدی کردار ادا کیا ان کا تعلق اور تسلسل خانوادہ نبوت ؐ سے ہیں خطہ کشمیر میں جن شخصیات نے دعوت حق کے لئے منظم مشن چلایا ان میں اکثر و بیشتر کا تعلق موسوی سادات سے ہے جن میں حضرت میر سید علی ہمدانی ؒ ،حضرت سید شرف الدین موسوی اور حضرت سید میر شمس الدین اراکی ؒ کے اسماے مبارک سر فہرست ہیں مرحوم آغا سید محمد الموسوی الصفوی ؒاسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جنہوں نے اپنے آبا و اجدا دکے تبلیغی نصب العین کی زعامت سنبھالی اور نہایت کامیابی کے ساتھ اس مشن کو آگے بڑھایا آج ہم مرحوم کو ان کی برسی پر اس تجدید عہد کے ساتھ خراج عقیدت نذر کر رہے ہے کہ ہم اپنے اسلاف علماے دین کے تبلیغی مشن کو آگے بڑھانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں