WhatsApp Image 2023-01-21 at 7.49.02 PM

الطاف بخاری نے جموں کے نروال میں دھماکوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی

الطاف بخاری نے جموں کے نروال میں دھماکوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی

کہا ’لوگوں میں خوف پھیلانااور فرقہ وارانہ خطوط پر تقسیم ناقابل ِ قبول ‘

جموں:اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے ضلع جموں کے نروال علاقہ میں ٹرانسپورٹ نگر میں دو دھماکوں کی پرزور مذمت کی ہے جس میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔
یہاں جاری بیان میں الطاف بخاری نے کہاکہ جموں میں دو دھماکے امن کو خراب کرنے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ساتھ رہنے والے لوگوں میں خوف پھیلانے کی کوشش ہے۔
انہوں نے کہا”ایسا لگتا ہے کہ راجوری میں ٹارگٹ کلنگ کے بعد کشیدگی پھیلانے کے لئے یہ دھماکے کئے گئے ہیں۔ اس واقعے نے جموں و کشمیر کے امن پسند لوگوں میں تشویش پیدا کر دی ہے“۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ واقعہ کی مناسب تحقیقات ہونی چاہئے اوراِن دھماکوں میں ملوث افراد کو سزا دی جائے جن کی وجہ سے چھ افراد زخمی ہوگئے۔
اپنی پارٹی صدر نے کہا”اپنی پارٹی پرتشدد کارروائیوں اور لوگوں میں تقسیم پیدا کرنے کی کوششوں کی سخت مذمت کرتی ہے۔ “۔ انہوں نے مزید کہا” جموں امن اور بھائی چارے کی علامت ہے جہاں پر مختلف خطوں سے تعلق رکھنے والے لوگ ہم آہنگی کے ساتھ رہتے ہیں“۔
انہوں نے انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز سے اپیل کی ہے کہ ملک دشمن عناصر جوکہ جموں اور کشمیر کے پر امن ماحول کو خراب کرنے پر تُلے ہیں اور لوگوں کو فرقہ وارانہ خطوط پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں، کو قرار ِ واقعی سزادی جائے۔
دریں اثناءپوری اپنی پارٹی قیادت نے واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز سے حفاظتی انتظامات مزید سخت کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے دھماکوں میں زخمی ہوئے افراد کو خصوصی علاج فراہم کرنے اور شدید زخمیوں کو بغر ض علاج ومعالجہ بیرون ِ جموں وکشمیر بھی منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں