الشفا اسپتال میں 210 شہیدوں کے جنازے خراب ہورہے ہیں / غزہ میں محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل کا انتباہ
غزہ // غزہ کے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے اطلاع دی ہے کہ الشفا اسپتال صیہونی فوجیوں کے محاصرے میں ہونے کی وجہ 210 شہیدوں کے جنازے تدفین کے لئے یہاں سے نکالے نہیں جاسکے ہیں اور خراب ہورہے ہیں ۔
شہاب نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ فلسطین کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا ہے کہ اسپتال کا ایندھن ختم ہوگیا ہے، بجلی کٹ گئی ہے اور 210 شہیدوں کے جنازے جن میں عورتوں اور بچوں کے جنازے بھی شامل ہیں، خراب ہورہے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا ہے کہ 100 شہیدوں کے جنازے شفا اسپتال کے احاطے میں ،50 جنازے اسپتال کے اندر اور ساٹھ شہیدوں کے جنازے اسپتال کے فیریزروں میں خراب ہورے ہیں۔
ادھر فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان نے آج اعلان کیا ہے کہ شفا میڈیکل کمپلیکس میں طبی خدمات بند ہوجانے کی وجہ سے شہید ہونے والوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔
انھوں نے بتایا ہے کہ اسپتال کا ایندھن ختم ہوگیا ہے، بجلی کٹ گئی ہے اور 210 شہیدوں کے جنازے جن میں عورتوں اور بچوں کے جنازے بھی شامل ہیں، خراب ہورہے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق شفا اسپتال پوری طرح صیہونی فوج کے محاصرے میں ہے اور یہاں ایندھن ختم ہوجانے، بجلی کٹ جانے نیز پانی کے فقدان کے ساتھ ہی طبی وسائل بھی ختم ہوگئے ہیں ۔
غزہ کی جنگ ایسی حالت میں اپنے اڑتیسویں دن میں داخل ہوئی ہے کہ صیہونی حکومت نے امریکا کی بھرپور حمایت سے نہتے فلسطینی عوام پر وحشیانہ حملے اور ان کا ہولناک قتل عام جاری رکھا ہے۔