170768766 78

الاقصی ٹی وی چینل کا رپورٹر بھی شہید، غزہ پر صیہونی حملوں میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 71 ہوئي

الاقصی ٹی وی چینل کا رپورٹر بھی شہید، غزہ پر صیہونی حملوں میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 71 ہوئي

غزہ //غزہ پر صیہونی حکومت کی نئي جارحیت میں الاقصی ٹی وی چینل کا رپورٹر شہید ہو گيا ہے۔

غزہ میں فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ الاقصی ٹی وی کے کیمرا پرسن اور صحافی عبد اللہ درویش غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت میں شہید ہو گئے ہیں۔

فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ الاقصی ٹی وی چینل کے اس رپورٹر کی شہادت کے بعد، کزشتہ 7 اکتوبر سے اب تک شہید ہونے والی صحافیوں کی تعداد 71 ہو گئی ہے۔

فلسطین میں اطلاع رسانی کے ادارے نے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے صحافیوں کا قتل، حقیقت پر پردہ ڈالنے اور صحافیوں کو خوفزدہ کرنے کے لئے ہے تاکہ وہ اپنی ذمہ داریوں پر عمل نہ کریں اور فلسطینی موقف کا کسی کو پتہ ہی نہ چلے۔

رپورٹ کے مطابق جنگ بندی کی مدت ختم ہونے کے بعد صیہونی حکومت نے غزہ کے عوام کے خلاف آج وحشیانہ حملوں کا پھر سے آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں