4795315 21

اقوام متحدہ اسرائیل کو شام کے خلاف جارحیت سے روکے، ایرانی وزیرخارجہ کا خط

ایران // ایران کے وزیرخارجہ امیر عبداللہیان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونی گوتریش کے نام خط میں لکھا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام میں ملوث صہیونی دہشت گرد حکومت کی جانب سے شام کی خودمختاری اور سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دمشق پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے لکھا ہے کہ دمشق میں ایرانی فوجی مشیروں پر ہونے والے صہیونی حملے کا جواب دینے کا ایران مکمل حق رکھتا ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے سربراہ کے نام خط میں لکھا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ اسرائیلی جارحانہ کارروائیوں کی وجہ سے خطے کی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

انہوں نے لکھا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایرانی دفاعی مشیروں پر حملہ مکمل غیر قانونی ہے کیونکہ یہ مشیر شام کی حکومت کی درخواست پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامی حکومت سے تعاون کے لئے دمشق گئے تھے۔

عبداللہیان نے کہا کہ ایران صہیونی حکومت کے حملوں کی پرزور مذمت کرتا ہے۔ اسرائیل شام میں حملے کرکے فلسطین مخصوصا غزہ کے خلاف صہیونی فورسز کے مظالم سے دنیا کی نظریں ہٹانا چاہتا ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ اسرائیلی کاروائیاں خطے میں امن اور سلامتی کے لئے اقوام متحدہ کی کوششوں دھچکہ لگنے کا باعث ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں