84

افغانستان میں زلزلے سے کم از کم 320 افراد جاں بحق

افغانستان میں زلزلے سے کم از کم 320 افراد جاں بحق

افغانستان// افغانستان کے شہر ہرات میں ہفتے کے روز آنے والے زلزلے میں مرنے ہونے والوں کی تعداد 320 تک پہنچ گئی ہے، ہفتہ کو صوبہ ہرات میں زلزلہ آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 بتائی گئی۔

اس کے بعد زلزلے کے کئی جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت زلزلے کی شدت سے کہیں زیادہ بتائی جاتی ہے، اس سے قبل زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد 25 بتائی گئی تھی جب کہ زخمیوں کی تعداد 40 بتائی گئی تھی۔

افغانستان میں آنے والے اس زلزلے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس کے جھٹکے ایران، ترکمانستان اور ازبکستان میں بھی محسوس کیے گئے، زلزلے کے باعث کئی مکانات جزوی اور کئی مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں، ہرات کے کئی دیہات زلزلے سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہرات کے طالبان کمانڈر نے اس زلزلے میں درجنوں افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جن میں 8 بچے بھی شامل ہیں، گورنر کے ترجمان نے مرنے والوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، ذرائع مواصلات میں خلل کے باعث زلزلہ سے متاثرہ افراد کی مدد میں رکاوٹیں ہیں۔

دریں اثنا، کابل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے زلزلے سے متاثرہ افراد کے تئیں گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے ہر قسم کی مدد کی پیشکش کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں