Download (13) 46

اس وقت جموں وکشمیر کے عوام سخت ترین مشکلات اور مصائب سے دوچار ہیں

موجودہ دور میں سرکاری اور انتظامی سطح پر عوام کی کہیں شنوائی نہیں/ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سرینگر // موجودہ دور میں سرکاری اور انتظامی سطح پر عوام کی کہیں شنوائی نہیںہے کی بات کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ اس وقت جموںوکشمیر کے عوام سخت ترین مشکلات اور مصائب سے دوچار ہیں، بے روزگاری عروج پر ہے، لوگ بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔ سی این آئی کے مطابق نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج پارٹی ہیڈکوارٹر پر ایک پُروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں شامل ہونے والے چودھری محمد اکرم کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اُمید ہیں کہ اکرم صاحب سرنکوٹ کے لوگوں کی بے لوث خدمت کریں گے جس طرح سے اُن کے اسلاف کرتے آئے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ اس وقت جموںوکشمیر کے عوام سخت ترین مشکلات اور مصائب سے دوچار ہیں، بے روزگاری عروج پر ہے، لوگ بنیادی ضروریات سے محروم ہیں، سرکاری اور انتظامی سطح پر عوام کی کہیں شنوائی نہیں، ایسے میں ضروری ہے کہ ہم لوگوں کی آواز ہر سطح پر اُجاگر کریں۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ موصوف عوامی خدمات کیساتھ ساتھ نیشنل کانفرنس کی مضبوطی کیلئے کام کریں گے اور ہر حال میں خود کو عوام کیلئے وقف رکھیں گے۔ چودھری محمد اکرم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کرنے پر مسرت اور اطمینان کا اظہار کیا اور کہاکہ نیشنل کانفرنس محض ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک تحریک ہے۔ اسی جماعت کے طفیل عوام کو غربت، افلاس اور شخصی راج کی غلامی نصیب ہوئی ۔ اس جماعت نے پسماندہ اور پچھڑے ہوئے طبقوں کی زندگی بہتر بنانے کیلئے جو کام کیا ہے وہ ناقابل فراموش ہے۔ میری تین پیڑیاں کانگریس کیساتھ منسلک رہیں لیکن میری دلی خواہش تھی کہ میں نیشنل کانفرنس میں آکر عوام کی خدمت میں اپنا کردار نبھائوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وقت تخریبی حربوں اور تقسیمی عناصر سے ہوشیار رہنا ہے ، جموںوکشمیر کی انفرادیت، اجتماعیت اور تشخص کو برقرار رکھنے کیلئے ہمیں سازشی عناصر سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں