Download (15) 26

اسٹوڈنٹس اسلامک مومنٹ آف انڈیا پر پابندی میںمزید پانچ سالوں کی توسیع کردی گئی

غیر قانونی سرگرمیوں کی ملوث انجمنوں کیخلاف وزارت داخلہ کی کارروائی جاری
وزیر اعظم نریندر مودی سرکار دہشت گردی کیخلاف زیرو ٹالرنس کے نظریہ کو تقویت دینے میںمصروف / وزارت داخلہ

سرینگر // غیر قانونی سرگرمیوں کی پاداش میں وزارت داخلہ نے اسٹوڈنٹس اسلامک مومنٹ آف انڈیا پر پابندی میںمزید پانچ سالوں کی توسیع کردی ہے ۔ ادھر وزارت داخلہ نے ایک بار پھر اس بات کو دوہرایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سرکار دہشت گردی کیخلاف زیرو ٹالرنس کے نظریہ کو تقویت دینے کیلئے ہر اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق مرکزی وزارت داخلہ نے اسٹوڈنٹس اسلامک مومنٹ آف انڈیا پر پابندی میں مزید پانچ سال کی توسیع کا حکم دیا۔اس سلسلے میں سوشل میڈیا وئب سائٹ ایکس پر وزارت داخلہ نے ایک پوسٹ میں لکھا ’’دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کے وزیر اعظم مودی کے نظریہ کو تقویت دیتے ہوئے سٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا کو غیر قانونی قرار دیکر اس تنظیم کو یو اے پی اے کے تحت مزید پانچ سال کیلئے غیر قانونی ایسوسی ایشن قرار دیا ہے ‘‘ ۔ انہوں نے مزید لکھا ’’ ایس آئی ایم آئی دہشت گردی کو ہوا دینے، امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے میں ملوث پائی گئی ہے تاکہ بھارت کی خودمختاری، سلامتی اور سالمیت کو خطرہ ہو‘‘ ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل اس تنظیم کو پہلی بار سال 2001 میں یو اے پی اے کے تحت ’’غیر قانونی انجمن‘‘قرار دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں