170720841 63

اسلامی ممالک کے سربراہان کا اجلاس ریاض میں ہوگا۔

اسلامی ممالک کے سربراہان کا اجلاس ریاض میں ہوگا۔

ایران // ایران کے صدر اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کے سربراہوں کی درخواست پر اسلامی ملکوں کا سربراہی اجلاس ریاض میں ہوگا۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ امیر فیصل بن فرحان نے ٹیلیفون پر گفتگو اور فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس بات چیت میں فلسطین کی صورتحال پر غور کے لیے او آئی سی کا ہنگامی سربراہی اجلاس بلانے، غزہ اور مغربی کنارے میں جنگی جرائم بند کرنے اور انسانی امداد کی ترسیل کو یقینی بنانے پر زور دیا گيا۔

فیصل بن فرحان نے ایران کے وزیر خارجہ کو اس بات سے آگاہ کیا کہ غزہ کی صورتحال پر غور کے لیے اسلامی ملکوں کا ہنگامی سربراہی اجلاس بہت جلد ریاض میں منعقد ہوگا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اس وقت او آئی سی کا سربراہ ہے جبکہ اسلامی ملکوں کی اس تنظیم کا ہیڈکوارٹر بھی سعودی عرب کے شہر جدہ میں واقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں