اسلامی ممالک صیہونی حکومت کا فوری طور پر مکمل بائیکاٹ کریں
جدہ// وزیر خارجہ حسین امیر عبدللّہیان نے جدہ میں او آئي سی کے سیکریٹری جنرل حسین طہ ابراہیم سے ملاقات میں غزہ کی تازہ صورتحال کے بارے میں تبالہ خیال کیا،۔
انھوں نے اس ملاقات میں کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ جن اسلامی ممالک سے صہونی حکومت کے روابط ہیں ، وہ فوری طور پر اس سے سفارتی روابط منقطع کریں، اس کے سفیروں کو اپنے ہاں سے واپس بھیجیں اور اس کے لئے تیل کی سپلائی بند اور اس کا مکمل بائیکاٹ کریں۔
انھوں نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں، جنگی جرائم ، فلسطینی عوام کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے اور یہ حکومت غزہ سے مظلوم فلسطینی عوام کو وہاں سے نکالنے کی کوشش کررہی ہے جس کی فوری روک تھام ضروری ہے اور یہ موضوع او آئي سی کے ہنگامی اجلاس کا بنیادی ایجنڈا ہونا چاہئے۔
او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین طہ ابراہیم نے اس ملاقات میں فلسطین کی حمایت میں ایران کے موقف کو قابل تعریف بتایا اور مسئلہ فلسطین میں پوری امت اسلامیہ کے متحدہ موقف کی ضرورت پر زور دیا۔
انھوں نے غزہ کے المعمدانی اسپتال پر صیہونی حکومت کے حملے کی سخت مذمت کی اور اس کو جنگی جرم قراد یا۔
او آئي سی کے سیکریٹری جنرل نے ایران کی تجاویز کو اہم قرار دیا اور کہا کہ اجلاس میں ان کا جائزہ لیا جائےگا۔