ایران //اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل باقری نے عراق کے وزیر دفاع سے ملاقات میں اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل بلخصوص غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
میجر جنرل باقری نے عراق کے وزیر دفاع محمد ثابت سعید العباسی سے ملاقات میں کہا کہ خطے کے حالات نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کی اہمیت اور ضرورت کو بڑھا دیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ایران و عراق کی مسلح افواج کے درمیان تعاون ناگزیر ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران عراق کی مسلح افواج کو اپنا علم، تجربات اور صلاحیتیں منتقل کرنے کے لیے تیار ہے۔
میجر جنرل باقری نے خلیج فارس میں دو طرفہ کثیرالجہتی بحری ریسکیو مشقوں کے انعقاد کا بھی اعلان کیا۔
عراقی وزیر دفاع نے اس ملاقات میں کہا کہ مختلف سیاسی نظریات کے حامل عراقی عوام خدا کے وعدے پر یقین رکھتے ہیں اور وہ فلسطینی قوم کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔