2126765 38

اسرائیل کے تمام حساس مراکز ہماری دسترس میں ہیں: حزب اللہ

لبنان //لبنان کی تحریک حزب اللہ کے قائم مقام سربراہ نے صیہونیوں کو خبردار کیا ہے کہ مزاحمت ہر قسم کے تصادم کے لیے تیار ہے اور اسرائیل کے تمام مراکز ہماری دسترس میں ہیں۔

شیخ علی دعموش نے مزید کہا کہ ناجائز صیہونی حکومت حزب اللہ کے ساتھ کھلے عام جنگ سے خوفزدہ ہے، وہ اچھی طرح جانتی ہے کہ مزاحمت کے میزائل اور اس کے ڈرون تمام صہیونی اسٹریٹجک مراکز کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

علی دعموش نے کہا کہ صیہونیوں نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں استعماریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ثالثی کا سہارا لینا شروع کر دیا ہے۔

حزب اللہ کے رہنما نے کہا کہ اگر دشمن یہ سمجھتا ہے کہ وہ دھمکیاں دے کر مزاحمت کو عقب نشینی پر مجبور کر دے گا تو یہ بہت بڑی غلطی ہے، اگر دشمن دھوکے سے بھی لبنان کے خلاف جنگ چھیڑنے کی غلطی کرتا ہے تو مزاحمت کا ردعمل بہت دردناک ہو گا، حزب اللہ نے کل جنوبی لبنان کے قریب اسرائیلی فوج کے 8 ٹھکانوں پر حملہ کیا، اسی طرح آج بھی اس نے ان کے ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا۔

قابل ذکر ہے کہ جب سے صیہونی حکومت نے غزہ کے خلاف بڑے پیمانے پر جنگ شروع کی ہے، لبنان کی تحریک حزب اللہ نے ناجائز صیہونی حکومت کے اندر موجود فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے، جو تاحال جاری ہے۔

(حوزہ نیوز)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں