4807940 27

اسرائیل قاتلانہ حملوں کے ذریعے اپنی خفت مٹانے کی کوشش کر رہا ہے، جنرل قاآنی

ایران //سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت مزاحمتی رہنماؤں کو قتل کر کے اپنی شکست کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔

جنرل اسماعیل قاآنی نے حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے نام ایک پیغام میں اسرائیلی حکومت کے ہاتھوں حماس کے سینئر عہدیدار صالح العاروری کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی دشمن مزاحمتی رہنماؤں کو قتل کرکے غزہ اور مغربی کنارے میں اپنی شرمناک شکست چھپانا چاہتا ہے۔

یاد رہے کہ صالح العاروری منگل کے دن بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے دحیہ پر اسرائیلی ڈرون حملے میں شہید کئے گئے تھے۔ وہ حماس کے سیاسی بیورو کے اعلیٰ عہدیدار ہونے کے ساتھ عسکری امور میں گہری شناخت کے لیے جانے جاتے تھے اور اس سے قبل مقبوضہ مغربی کنارے میں حماس گروپ کی سربراہی کر چکے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں