اسرائیلی وزیراعظم شیطان اور جنگی مجرم ہے
دہلی// ہندوستان میں حزب مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ نے غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم کو شیطان اور جنگي مجرم قرار دیا ہے۔
ہندوستان میں حزب مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے اپنے ایک بیان میں غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم کو شیطان اور جنگی مجرم قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی حزب مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ نے صیہونی وزیراعظم کی مذمت میں اپنا یہ بیان ایسی حالت میں دیا ہے کہ بعض ممالک منجملہ ہندوستان، امریکی پالیسیوں پر عمل کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے قتل عام پر صیہونی حکومت کی مذمت کرنے کے بجائے فلسطین کی تحریک حماس کو نشانہ بنا رہا ہے۔