170748076 105

استقامتی گروہ منظم طور پر صیہونیوں اور اس کے حامیوں پر دباؤ بڑھا رہے ہیں۔ / امیر عبداللّہیان

استقامتی گروہ منظم طور پر صیہونیوں اور اس کے حامیوں پر دباؤ بڑھا رہے ہیں۔ / امیر عبداللّہیان

ایران // وزیرخارجہ حسین امیر عبداللّہیان نے اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کی نشست میں کہا ہے کہ استقامتی گروہ بہت ہوشیاری اور ذہانت کے ساتھ صیہونیوں اور ان کے حامیوں پر اپنے دباؤ کو منظم کررہے ہیں۔
اتوار کو ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان ابوالفضل عمویی نے کمیشن کی ہنگامی میٹنگ کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّیہان نے اس نشست میں فلسطین کی تازہ ترین صورتحال اور غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے حملے رکوانے کے لئے وزارت خارجہ کے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی ۔
ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان نے کہا کہ غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونیوں کے وحشیانہ جنگی جرائم میں صیہونی حکومت کا سب سے بڑا شریک اور حامی امریکا ہے جو اسرائیلی فوجی آپریشنوں، اورحملوں کی کمان میں بھی پوری طرح شریک ہے اور بین الاقوامی اداروں میں بھی صیہونی حکومت کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق حسین امیر عبداللّہیان نے خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کی ہنگامی نشست میں کہا کہ صیہونیوں کے وحشیانہ جرائم کا سلسلہ جاری رہنے کی وجہ سے جنگ میں وسعت کا امکا ن ہے۔
انھوں نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ جنگ کے میدان میں صیہونیوں کو کوئی کامیابی نہیں مل سکی ہے جبکہ استقامتی گروہوں نے منظم طور پر بڑی ہوشیاری کے ساتھ اپنا دباؤ بڑھایا ہے اور ابھی ان کی بہت سے صلاحیتيں سامنے نہیں آئي ہیں ۔
انھوں نے عالمی رائے عامہ کی جانب سے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت اور فوری جنگ بندی کے مطالبے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اب عالمی رائے عامہ صیہونیوں کے جرائم کو برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں ہے ۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں میں امریکا اور یورپ کی انسان دوستی کی حقیقت بے نقاب ہوچکی ہےاور ان کا اعتبار ختم ہوچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں