اربیل عراق میں امریکی اڈوں پر متعدد حملے
عراق // عراقی مزاحمتی تحریکوں نے غزہ میں غاصب صہیونی مظالم کے ردعمل میں امریکی فوجی اڈوں کو ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔
عراقی مزاحمتی تحریکوں نے غزہ میں جاری غاصب صہیونی مظالم کے ردعمل میں امریکی فوجی اڈوں کو ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔
المیادین کی رپورٹ کے مطابق، مزاحمت اسلامی عراق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں جاری غاصب صہیونی فورسز کے مظالم کے جواب میں عراقی کردستان کے دارالحکومت اربیل میں واقع امریکی فوجی اڈے پر ڈرون طیاروں سے حملہ کیا ہے۔
اس تنظیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بے گناہ فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہونے والے حملوں میں اربیل کے امریکی اڈوں کو براہ راست نشانہ بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں ابھی تک کوئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
یاد رہے کہ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اعتراف کیا ہے کہ طوفان الاقصیٰ کے بعد سے اب تک شام اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر 58 حملے ہوئے ہیں۔
پینٹاگون کے ترجمان کی نائب سیرینا سنگ نے حملوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک عراق میں 27 جبکہ شام میں 31 فوجی تنصیبات پر حملے ہوئے ہیں۔