76

اربعین ایک عالمی انقلاب میں تبدیل ہو گیا ہے/ یورپ کی دوغلا پالیسی سب پر واضح ہو رہی ہے، آیت اللہ اعرافی

اربعین ایک عالمی انقلاب میں تبدیل ہو گیا ہے/ یورپ کی دوغلا پالیسی سب پر واضح ہو رہی ہے، آیت اللہ اعرافی

ایران// امام جمعہ قم نے یورپ ممالک کی دوغلا پالیسیوں پر شدید ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپ میں ایک طرف قرآن مجید کو نذرِ آتش کیا جاتا ہے، حجاب پر پابندی عائد کی جاتی ہے اور فلسطینیوں اور لبنانیوں کو اپنے دفاع سے روکا جاتا ہے اور دوسری طرف سے امریکہ کی یوکرائنی جنگ میں مداخلت اور اسلحہ جات کی ترسیل آزاد ہے یہ یورپ کی وہ دوغلا پالیسیاں ہیں کہ جو سب پر واضح ہیں۔

امام جمعہ قم آیت اللہ علی رضا اعرافی نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں اربعین حسینی علیہ السلام کے پیغامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں کیلئے اربعین حسینی علیہ السلام کا پیغام یہ ہے کہ اسلامی دنیا میں انسانوں کا یہ ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر اور خدا کی راہ میں بیداری اور مقاومت کی یہ لہریں جاری رہیں گی اور خداوند عالم کے فضل و کرم سے دشمنوں کو شکست دیں گے۔

انہوں نے اربعین حسینی علیہ السلام کے عظیم اجتماع کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ اربعین حسینی علیہ السلام کا یہ عظیم اجتماع دوست و دشمن کی توجہ کا مرکز ہے اور بیرونی دشمنوں سمیت کج فکر افراد اس عظیم الشان اجتماع کی توہین کر رہے ہیں، لیکن کج فہم افراد جان لیں! اربعین عالمی سطح پر ایک آسمانی اور عشق الٰہی کے واقعے میں بدل گیا ہے۔

آیت اللہ اعرافی نے کہا کہ اربعین حسینی علیہ السلام کے اس عظیم اجتماع میں 20 ملین سے زائد شرکت کنندگان عاشق ہیں۔ اربعین ایک بین الاقوامی اجتماع ہے جو کہ مختلف ممالک میں تعلقات کو فروغ دیتا ہے۔

امام جمعہ قم نے مزید کہا کہ مفکرین اور صاحب نظر افراد اس عظیم اجتماع اور اس کی خصوصیات کو جان لیں۔ یہ اجتماع، حسینیوں اور عاشورائے حسینی کی لہر ہے اور اس عظیم اجتماع کا پیغام یہ ہے کہ اگر ایک دوسرے سے جوڑے رہیں گے تو ایک تمدن ساز امت بنو گے۔

آیت اللہ علی رضا اعرافی نے یورپ ممالک میں جاری قرآن مجید کی توہین پر شدید ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپ میں ایک طرف قرآن مجید کو نذرِ آتش کیا جاتا ہے، حجاب پر پابندی عائد کی جاتی ہے اور فلسطینیوں اور لبنانیوں کو اپنے دفاع سے روکا جاتا ہے اور دوسری طرف سے امریکہ کی یوکرائنی جنگ میں مداخلت اور اسلحہ جات کی ترسیل آزاد ہے یہ یورپ کی وہ دوغلا پالیسیاں ہیں کہ جو سب پر واضح ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں