WhatsApp Image 2023-02-27 at 9.10.44 PM

ادارہ الزہرا (ع) ٹرسٹ کی طرف سے شالینہ بڈگام میں محفل مشاعرہ کا انعقاد

ادارہ الزہرا (ع) ٹرسٹ کی طرف سے شالینہ بڈگام میں محفل مشاعرہ کا انعقاد

۔ بڈگام 26 فروری 2023: ادارۂ الزہرا (ع) ٹرسٹ نے اندر کلچرل فورم سوناواری کے اشتراک سے امام حسین علیہ السلام، حضرت عباس علیہ السلام اور امام زین العابدین علیہ السلام کے یوم مناسبت کے موقع پر ایک عظیم الشان مشاعرہ کا انعقاد کیا۔ جس میں وادی کے کئی نامور شاعروں اور ادیبوں نے شرکت کی۔ مشاعرہ کی صدارت وادی کے معروف ادیب جناب فیاض تلگامی نے کی۔ مشاعرہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، اس کے بعد مدعو شعراء جن میں شوکت انصاری، میر شبیر، عابد گوہر، سلیم یوسف، امتیاز انجم، گلفام بارجی اور دیگر سرکردہ شعراء نے امام حسین علیہ السلام ، حضرت عباس علیہ السلام اور امام زین العابدین علیہ السلام کے تئیں نزرانہ عقیدت پیش کیا۔ جبکہ مولانا غلام محمد گلزار اور مولانا محمد عباس نے بھی اجتماع سے خطاب کیا۔ تقریب میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں